انسپکٹر جنرل پاکستان ریلویز پولیس محمد وصال فخر سلطان کی سربراہی میں سینٹرل پولیس آفس میں ایس آر پیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران ریلویز پولیس کی مجموعی کارکردگی، جرائم کی صورتحال اور اہم پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کانفرنس میں بتایا گیا کہ ریلویز پولیس نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران مختلف جرائم کے 2241 مقدمات درج کیے جبکہ 2581 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ آئی جی ریلویز پولیس نے جرائم کے خلاف مزید مؤثر اور مربوط اقدامات کرنے اور ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔آئی جی ریلویز پولیس محمد وصال فخر سلطان نے بذریعہ ٹرین غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اسمگلنگ میں ملوث مافیاز، گروہوں اور منظم نیٹ ورکس کو توڑا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ اسمگلنگ میں ملوث پائی جانے والی نجی کارگو کمپنیوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور قانون کے مطابق ان کے لائسنس منسوخ کروائے جائیں۔کانفرنس میں ریلوے اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف جاری کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی ریلویز پولیس نے تمام ایس پیز کو ہدایت کی کہ ڈی ایس ریلویز کے ساتھ ملکر ایسی تمام اراضی، جس پر کسی بھی نوعیت کا قبضہ موجود ہے، کی نشاندہی کرکے ایک مفصل رپورٹ تیار کی جائے۔ انہوں نے اسپیشل برانچ کو بھی ہدایت کی کہ قبضہ شدہ قیمتی ریلوے اراضی کی مکمل اور تفصیلی رپورٹ تیار کی جائے تاکہ تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے ایک بڑے پیمانے پر اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کا آغاز کیا جا سکے۔علاوہ ازیں آئی جی ریلویز پولیس نے کہا کہ ٹرین گشت پر مامور ملازمین کی کسی بھی قسم کی کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔آئی جی ریلویز پولیس نے ریلویز پولیس ہیلپ سینٹرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہیلپ سینٹرز پہلے ہی بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں، تاہم انہیں مزید اپ گریڈ کیا جائے اور وہاں بہترین شہرت، خوش اخلاقی اور اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل اہلکاروں کو تعینات کیا جائے تاکہ مسافروں کو مزید بہتر اور فوری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔میٹنگ میں ڈی آئی جی نارتھ و ہیڈکوارٹرز سرفراز احمد فلکی، اے آئی جی ایڈمن حماد حیدر، ایس پی لائنز ہیڈکوارٹرز اور تمام ڈویژنز کے ایس پیز نے شرکت کی۔کانفرنس کے اختتام پر انسپکٹر جنرل پاکستان ریلویز پولیس محمد وصال فخر سلطان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس پی سکھر ثناء الرحمٰن اور تفتیشی آفیسر لاہور انسپکٹر اکرم کو تعریفی اسناد سے نوازا اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔
Read Next
2 دن ago
گلگت بلتستان کے مسائل پر وزیراعظم کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت منعقد
3 دن ago
حمزہ فرخ پاکستان کلائمیٹ چینج اتھارٹی کے پہلے چیئرمین مقرر،نوٹیفکیشن جاری
1 ہفتہ ago
کفایت شعاری،ایندھن کی بچت کے اقدامات پر عملدرآمد،وفاقی حکومت نے ہدایات جاری کر دیں،سخت پابندیاں
3 ہفتے ago
گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی
4 ہفتے ago
سابق وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم چیمبر میں واپڈا کا اعلٰی سطح اجلاس
Related Articles
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار، دسمبر تا جنوری میں مرحلہ وار پولنگ ہوگی،پنجاب حکومت کی یقین دہانی
اگست 20, 2026
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر مشاورت کیلئے 20 اگست کا الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب
اگست 10, 2026




