گلگت بلتستان کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیر اعلٰی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس کی مشترکہ صدارت نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان نے کی۔ کابینہ نے اس امر کا اعادہ کیا کہ یکم مارچ کو پیش آنے والے افسوس ناک واقعات کی حکومت گلگت بلتستان مذمت کرتی ہے۔حکومت گلگت بلتستان نے سیکورٹی فورسز اور شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پہ گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ کابینہ نے اس امر کا اظہار کیا کہ انسانی جان کانقصان ناقابل تلافی ہے ان واقعات کی شفاف تحقیقات کیلئے اعلی سطحی جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ حکومت اس امر پہ یقین رکھتی ہے کہ اعلی عدالتی تحقیقاتی کمیشن آزادانہ اور شفاف تحقیقات مکمل کر کے حکومت کو پیش کرے گی۔ان سانحات کے حقیقی مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے حکومت کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں چھوڑے گی۔ اس دوران سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا جو کہ ناقابل قبول ہے اور اسلام کی تعلیمات اور گلگت بلتستان کے پرامن روایات کے منافی ہے۔ رہبر معظم آیت اللہ خامنائی کی شہادت کے حوالے سے منعقدہ احتجاجی جلسے کو چند شر پسند عناصر نے دانستہ طور پہ خراب کیا۔ان افراد نے معزز علمائے کرام اور انجمن امامیہ کی جانب سے پر امن احتجاج کی اپیلوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ھجوم کے ایک حصے کو اشتعال دلایا اور مختلف تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ جس میں اقوام متحدہ کے ذیلی دفاتر، تعلیمی ادارے اور ریاستی علامات شامل ہیں۔ یہ اعمال کسی عقیدت یا مذہبی وابستگی کا اظہار نہیں بلکہ مجرمانہ کاروائیاں ہیں جس کا اظہار علمائے کرام اور انجمن امامیہ کے ذمہ داران مختلف مواقع پر کرچکے ہیں۔ اس موقع کو سرکاری اور بین الاقوامی تنصیبات پر حملوں کیلئے استعمال کیا جانا ہماری معاشرتی ڈھانچے کو نقصان پہنچانا اور ہماری اسلامی اور مقامی اقدار کے تقدس کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ انتظامیہ نے ان واقعات کی وسیع پیمانے پر سی سی ٹی وی فوٹیج اور شواہد جمع کر لئے ہیں۔قانون نافذ کرنے والے ادارے ان عناصر کی، جو تشدد کو بھڑکانے اور توڑ پھوڑ میں ملوث تھے، کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ ریاست قانون کے مطابق ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنائے گی اور اس بات کو بھی یقینی بنائے گی کہ کسی بے گناہ کے ساتھ زیادتی نہ ہو۔ہم معاشرے کے تمام طبقات،علمائے کرام،عمائدین اور سول سوسائٹی سے اپیل کرتے ہیں کہ ان پرتشدد سانحات کی بھرپور مذمت کریں اور علاقے میں امن و استحکام کی بحالی کیلئے حکومت اور قانون نافذ کرنے اداروں سے تعاون کریں۔ آئیے ہم سب مل کر مذہبی روایات کے تقدس اور گلگت بلتستان کے پر امن مستقبل کو یقینی بنائیں۔
Read Next
14 منٹس ago
انجینئر امیر مقام کی گلگت بلتستان کے مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے وفود سے الگ الگ ملاقاتیں
4 دن ago
انجینئر امیر مقام سے جسٹس (ر) یار محمد خان کی ملاقات،گلگت بلتستان کی امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
4 دن ago
جسٹس(ر) یار محمد کی بلا مقابلہ منتخب ہونے والے گلگت پریس کلب کے نومنتخب صدر، جنرل سیکریٹری اور دیگر تمام کابینہ اراکین کو مبارکباد
2 ہفتے ago
نگران وزیر بلدیات گلگت بلتستان انجینئر الطاف حسین کاسکردو میں ویسٹ مینجمنٹ آفس کا دورہ
2 ہفتے ago
چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے عہدے کے لیے ارشد مجید مہمند کی تعیناتی کر دی گئی
Related Articles
مفت سولر سکیم برائے گلگت بلتستان کے پہلے مرحلے کے تحت ضلع گلگت کے درخواست دہندگان کیلئے شفاف ڈیجیٹل قرعہ اندازی
2 ہفتے ago
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سےآغا خان فاؤنڈیشن پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد اختر اقبال کی ملاقات
2 ہفتے ago
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان مشتاق احمد کی زیرِ صدارت ایمرجنسی ورکس سکروٹنی کمیٹی کا اہم اجلاس
فروری 25, 2026



