عوام کو دہلیز پر سہولتوں کی فراہمی کے لئے گراس روٹ کے منتخب نمائندوں کو بااختیار بنانا ہوگا،وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار اور وزیر بلدیات سندھ سیدناصر حسین شاہ کی زیر صدارت ریسکیو اور ایمرجنسی سروسز کی تنظیم نو کے حوالے سے اعلٰی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔مشیر ریبیبلی ٹیشن گیان چند ایسرانی، میئر کراچی، چیئرمین CMIEIT ، ایڈوکیٹ جنرل سندھ آئی جی سندھ سمیت اعلی افسران بھی شریک تھے۔

لوکل کونسلرز کو اختیارات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔۔سیدناصرحسین شاہ نے کہا کہ عوام کو دہلیز پر سہولتوں کی فراہمی کے لئے گراس روٹ کے منتخب نمائندوں کو بااختیار بنانا ہوگا۔صوبے کے تمام بلدیاتی اداروں کو باہمی طور پر منظم کرنے کے اقدامات وقت کی ضرورت ہے۔صوبے کے تمام ریسکیو اداروں کی باہمی رابطوں اور مشاورت جانی و مالی نقصانات کم کرسکتے ہیں۔قومی حادثات وسانحات پر تمام ریسکیو اداروں کا باہمی رابطہ نہایت ضروری ہے۔

جواب دیں

Back to top button