*غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ متحرک،مختلف سکیموں میں 79املاک سربمہر۔*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں اورکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے79املاک سربمہرکر دیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے بی او آر سوسائٹی،مین جی ٹی روڈ، شالامار گارڈن، نیو گارڈن ٹاؤن اور سبزہ زاور میں آپریشن کیا۔ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال،کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پربی او آر سوسائٹی میں 19املاک،مین جی ٹی روڈ، شالاما ر گارڈن میں 20املاک،شیر شاہ اور اونگزیب بلاک نیو گارڈن ٹاؤن میں 22املاک سیل گئیں۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران سبزہ زار میں 18املاک سربمہر کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،کالج، فارمیسی،کلینک، گراسری سٹور،ریستوران،فوڈ پوائنٹ،کلاتھ شاپ، پراپرٹی آفس بیوٹی سیلون، آٹوورکشاپ،کالج،الیکٹرک سٹور، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹاؤن پلانرون اسد الزمان اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی کیا گیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر غیرقانونی کمرشل عمارتوں،کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

Back to top button