*صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین کا حلقے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح۔*

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے حلقے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ حلقہ میں آمد پر کارکنان نے صوبائی وزیر کا بھرپور استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ عام آدمی کے روزمرہ مسائل کا حل وزیر اعلیٰ مریم نواز کی اولین ترجیح ہے۔ پنجاب میں عوامی فلاحی منصوبوں اور مستفید افراد کی تعداد میں واضح اضافہ ہورہا ہے۔ خطے میں جنگ کے اثرات ہمسایہ ممالک پر بھی اثرانداز ہوتے ہیں ۔ حکومت نے اپنے اخراجات میں کمی کر کے عوام پر دباؤ ڈالنے سے ہر ممکن گریز کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے حکومتی وزراء اور مشینری کی سہولیات کو ختم کردیا ہے۔ وزیر ہاؤسنگ کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین نے لاک ڈاؤن پر سیاست چمکانے کی تیاری کر رکھی ہے، آپکی وزیر اعلیٰ نے ہر فورم پر عوامی سہولت بڑھانے اور معاشی مشکلات میں کمی بارے کیس لڑا ہے۔ پنجاب کے ہر کونے میں ترقیاتی کاموں کی جال بچھائے جارہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button