پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 41اضلاع میں واسا قائم ہوگئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خصوصی تقریب میں سیورجینٹک مشین، سیورسکر مشین اور دیگر گاڑیاں کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیوریج گاڑیوں کی چابی وزیرہاؤسنگ بلال یٰسین کے سپر د کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیور مشینوں کی ورکنگ اورافادیت کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیور مشینوں اور گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو شاباش دی اور عوام کی خدمت کی تلقین کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے واسا پنجاب کو فنکشنل کرنے پر صوبائی وزیر بلال یٰسین، سیکرٹری ہاؤسنگ نورلاامین مینگل اور ٹیم کو بھی شاباش دی۔ صوبائی وزیر بلال یٰسین نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو واسا پنجاب سیوریج فلیٹ پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ واسا پنجاب سیوریج فلیٹ کے پہلے فیز میں 15اضلاع میں 552 گاڑیاں اور مشینیں دی جارہی ہیں۔ واسا پنجاب سیوریج فلیٹ میں سیوریج سکر مشین، سیور جینٹک مشین، ڈی سائیلٹنگ مشین، واٹر باؤزر اور دیگر جدید مشینری شامل ہے۔ مزید بتایا گیا کہ واسا پنجاب سیوریج فلیٹ میں ڈی واٹرنگ پمپ، واٹر باؤزر، ڈمپر، ٹرک کرین، لوڈر رکشہ بھی شامل ہوں گے۔ واسا پنجاب سیوریج فلیٹ فیز ون میں جہلم، گجرات، اوکاڑہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، شیخوپورہ، ننکانہ، جھنگ اور ساہیوال میں جدید سیوریج مشینیں پہنچ گئیں اورراولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان اور ڈیر ہ غازی خان میں بھی سیوریج مشینیں اور گاڑیاں مل گئیں۔ دوسرے مرحلے میں 22اضلاع میں 937 سیوریج مشینیں اور گاڑیاں دی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ ضلع کی سطح پر سیوریج سروسز اور آپریشن شروع کیے جارہے ہیں۔ واسا پنجاب کے تحت سیوریج مشینوں کی فراہمی سے ماحولیات میں بہتری اور عوام کو آسانی ہوگی۔ اضلاع میں جدید ترین سیوریج مشینری کی فراہمی کا مقصد سیلابی اور بارشی پانی سے ہونیوالے نقصان اور تکلیف کا ازالہ ہے۔ ہر ضلع میں بارش کی صورت میں واسا جدید ترین مشینری اور آلات کے ذریعے فوری رسپانس کرے گا۔ عوام کی سہولت اور آسانی ہمارا نصب العین ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مون سون سے قبل تمام شہروں میں نکاسی آب کے انتظامات کا عہد پورا کریں گے۔پورے پنجاب میں واسا کے قیام کا وعدہ پورا کر دیا۔
Read Next
1 دن ago
پنجاب شہریوں کی صحت اور ڈیموگرافی کی ڈیجیٹل میپنگ کرنے والاملک کاپہلا صوبہ بن گیا
2 دن ago
مریم نواز شریف کی سانحہ کاہنہ میں جاں بحق بچوں کے دکھی والدین سے ملاقات، متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت
2 دن ago
حکومت پنجاب تقرروتبادلے،کمشنر وڈی سی راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل
3 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اٹک، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور خانیوال سمیت6اضلاع میں الیکٹرک بس کا افتتاح کردیا
4 دن ago
مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تفصیلی تبادلہ خیال
Related Articles
پنجاب میں متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے،بابر علی اے سی رائے ونڈ،عامر لیاقت اے سی سٹی تعینات
5 دن ago
پنجاب ،گرین ٹرانسپورٹ کے فروغ کےلئے مزید الیکٹرک بسیں،ای ٹیکسیاں،ای بائیکس اور ای تھری وہیلرز ایک ساتھ متعارف کرانے کا فیصلہ
5 دن ago
بلال یاسین کامحکمہ داخلہ کے ڈیجیٹل میڈیا سیل کا دورہ،سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی سائبر پٹرولنگ اینڈ کوئیک رسپانس میکنزم بارے بریفنگ
5 دن ago
عوام پر رعب جھاڑنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے اہلکاروں کی پیرا میں کوئی جگہ نہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف
6 دن ago


