وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہیلتھ سروس ڈیلیوری پراجیکٹس سے ہزاروں زندگیوں کے بجھتے چراغ روشن ہوگئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پراجیکٹس اور سی ایم ہیلتھ پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ہیلتھ سروس ڈیلیوری پراجیکٹس پر پیشرفت اور افادیت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر ہیلتھ سروسز ڈیلیوری پروگرام کو زیادہ موثر اور بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام میں 16625 مریضوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے اورریکارڈ کم مدت میں 11ہزار466 بچوں کی ہارٹ سرجری مکمل ہوئی اور مریض بچے صحت یاب ہوکر گھر واپس گئے۔ 7664 بچوں کی ہارٹ سرجری اور پروسیجر صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کیے گئے جبکہ3802 بچوں کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں ہارٹ سرجری کی سرکاری خرچ پر سہولت فراہم کی گئی۔ سی ایم سپیشل اینی شیٹیوبرائے ٹرانسپلانٹ پروگرام کے بارے میں رپورٹ میں بتایا گیا کہ سی ایم سپیشل ٹرانسپلانٹ پروگرام کے لئے 2001 مریضوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے جبکہ سی ایم سپیشل ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت 1574 کی ٹرانسپلانٹیشن کامیابی سے مکمل کی گئی۔ سی ایم سپیشل ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت 255 مریضوں کی بالکل فری لیور ٹرانسپلانٹیشن کی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب نے ہرلیور ٹرانسپلانٹیشن کے لئے تقریباً65 لاکھ روپے ادا کیے۔ 799 مریضو ں کی سی ایم سپیشل ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت گردے ٹرانسپلانٹیشن کی گئی۔ سی ایم سپیشل ٹرانسپلانٹ کے تحت460 مریضوں کے کوکلیر ٹرانسپلانٹ بھی کیے گئے۔ 32 مریضوں کو کارنیل اور 28 مریضوں کا مفت بون میرو ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔ سی ایم سپیشل اینی شیٹیو برائے ڈائیلسز پروگرام کے بارے میں بھی رپورٹ پیش کی گئی اور بتایا گیا کہ سی ایم سپیشل اینی شیٹیو برائے ڈائیلسزپروگرام میں 38125 مریضوں کی رجسٹریشن کی گئی۔ سی ایم سپیشل اینی شیٹیو برائے ڈائیلسز پروگرام کے تحت ساڑھے15 لاکھ ڈائیلسز پروسیجر زکا کاریکارڈقائم ہوا۔ اجلاس میں فری میڈیسن پراجیکٹ پر بھی رپورٹ پیش کی گئی۔
Read Next
6 گھنٹے ago
پی ایس او ٹو وزیر اعلٰی پنجاب ثقلین سلیم کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،محمد ابراہیم شاہ کی تقرری
24 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاستھرا پنجاب ورکرز کو پانچ تاریخ سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم
1 دن ago
پنجاب کے ہر کامیاب منصوبے کے پیچھے پی آئی ٹی بی کی ٹیکنیکل سپورٹ شامل ہے،وزیر اعلٰی مریم نواز شریف
3 دن ago
وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کو9 اضلاع میں 2778 نئے واٹرفلٹریشن پلانٹ کے پراجیکٹس کی رپورٹ پیش
3 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،سید موسیٰ رضا سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، عبداللہ نیئر شیخ ڈی جی ماحولیات تعینات
Related Articles
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس،چکوال،راولپنڈی،راجن پور،فیصل آباد، مری اور اٹک کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے مجوزہ اقدامات کا جائزہ
4 دن ago
وزیراعلی مریم نواز شریف نے 2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس فعال صوبہ بنانے کا ہدف دیدیا
6 دن ago




