ضلع لاہور میں محفوظ بسنت کے حوالے سے شہریوں کے تحفظ کیلئے موٹر سائیکلز پر فری سیفٹی راڈز انسٹالیشنز کا عمل جاری ہے۔ کمشنر لاہورمریم خان نے ڈویژنل دفتر کے موٹرسائکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کا جائزہ لیا۔ لاہور انتظامی دفاتر کے موٹرسائکلز پر بھی تیزی کے ساتھ حفاظتی راڈز لگائے جا رہے ہیں۔اس موقع پر کمشنر لاہور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں موٹر بائیکرز کی سیفٹی اور سکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات لیے جارہے ہیں، حکومت پنجاب کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ لاہور شہر میں 100 روڈ سیفٹی کیمپس سے روزانہ 50ہزار تا 60ہزار موٹر سائیکلز پر سیفٹی راڈز لگائے جارہے ہیں، روڈ سیفٹی کیمپس سے 10 لاکھ سے زائد سیفٹی راڈز موٹرسائیکلز پر فری لگائے جارہے ہیں جبکہ نجی کمپنیاں بھی فری راڈز لگا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ بسنت کے دوران سیفٹی کے بغیر کوئی موٹر سائیکل لاہورکی روڈز پر نہیں آئیگی، صرف لاہور ضلع کی حدود میں تین روزہ ”محفوظ بسنت“6,7,8 فروری 2026, ہورہی ہے، 6فروری 2026سے پہلے ضلع لاہور میں پتنگ بازی کی قطعا اجازت نہیں، شہر میں پتنگ و ڈور کی فروخت کی اجازت صرف یکم فروری تا 8 فروری 2026 ہے۔ کمشنر لاہور نے ”محفوظ بسنت“ کی تاریخوں و قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کریک ڈاون کی ہدایات دی ہیں، بسنت کے دنوں میں شہر میں فری رائیڈ سروس فراہم کی جائے گی۔ کمشنر لاہور نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہر لاہور میں قائم سیفٹی روڈ کیمپس سے اپنی موٹر سائیکلز پر فری سیفٹی راڈز لگوائیں، شہری اپنی موٹرسائیکل کو محفوظ رکھنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں، کائٹ فلائنگ آرڈینینس 2025کے تحت موٹرسائیکل سوار سیفٹی وائرز/راڈز لگانے کے پابند ہیں، شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر قدم اٹھائیں گے، شہری بھی محفوظ بسنت کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔
Read Next
9 گھنٹے ago
*نبی آخر الزماں کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر معاشرے سے ظلم وزیادتی،ناانصافی بدامنی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے،کمشنرلاہور*
9 گھنٹے ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف اور ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز نے بھاٹی چوک میلاد سبیل کیمپس سے شہریوں میں پانی،جوس اور مٹھائی تقسیم کی
10 گھنٹے ago
کمشنر و ڈی سی لاہور کی سبزہ زار عید میلادالنبی جلوس میں شرکت،زائرین میں کھانا اور پانی تقسیم
2 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا سبزہ زار تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ*
2 دن ago
لاہور: ریونیو کھلی کچہری کا سلسلہ جاری،اے ڈی سی آر حافظ کریم داد چغتائی نے33 درخواستوں پر سماعت مکمل کی
Related Articles
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا سکول واپسی پر بچوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے دورہ
2 دن ago
*انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کا عید میلاد النبی کے لیے مشترکہ پلان تیار ہے۔کمشنر لاہور نعمان یوسف*
5 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت 12 ربیع الاول عید میلاد النبی کے حوالے سے ٹاؤن ہال میں اہم انتظامی اجلاس
1 ہفتہ ago


