پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے، راجا جہانگیر انور سیکرٹری مواصلات و تعمیرات، مسرت جبین کمشنر فیصل آباد،عرفان علی کمشنر بہاولپور تعینات

،پنجاب بیوروکریسی/ تقرر و تبادلے،کمشنر فیصل آباد ڈویژن جہانگیر انور کو تبدیل کردیا گیا ہے انھیں سیکرٹری محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبین کو تبدیل کرکے کمشنر فیصل آباد ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی خان کو تبدیل کر کے کمشنر بہاولپور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔محمد طاہر کو ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے تعینات کردیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button