پشاور(بلدیات ٹائمز) بلدیاتی اداروں کے غریب ملازمین اور پریشان حال پنشنرز کے بچوں کے فاکوں کا دکھ ہر کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ان کا دکھ اب تک صرف ممبران اسمبلی آمنہ سردار، جمیلہ پراچہ اور عاصمہ عالم سمجھ سکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق آمنہ سردار ممبر صوبائی اسمبلی نے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کر کے مدلل انداز میں بلدیاتی ملازمین کا کیس پیش کر کے ملازمین کے دل جیت لئے تھے جبکہ دو اپریل کی ہڑتال کے موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی جمیلہ پراچہ نے کوہاٹ کے بلدیاتی ملازمین کے ہڑتالی کیمپ کا دودہ کیا اور اپنے وعدہ کو چند دنوں کے اندر ایفاء کرتے ہوئے بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی بزریعہ اکاونٹ فور کرنے کی قرارداد صوبائی اسمبلی میں جمع کراکر حق نمائندگی ادا کر دیا۔اسی طرح ممبر صوبائی اسمبلی عاصمہ عالم نے بھی قبل ازیں بلدیاتی اداروں کے دستکاری سکولز کی بندش کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس اسمبلی میں جمع کرا کر دستکاری سکولز سے وابستہ ٹیچرز اور سکھلائی کرنے والی سٹوڈنٹس کے دلوں میں گھر کر لیا تھا۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی ، صدر حاجی انور کمال مروت ، چئیرمین محبوب اللہ اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں ممبران اسمبلی آمنہ سردار ، عاصمہ عالم اور جمیلہ پراچہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ممبران اسمبلی بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی بزریعہ اکاونٹ فور پر عملدرآمد یقینی بنانے اور دستکاری سکولز کی بحالی کے لئے اسمبلی کے فلور پر اپنا بھر پور کردار ادا کرکے غریب بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے بچوں کو فاکوں سے نبات دلائیں گی۔
Read Next
5 گھنٹے ago
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت مشاورتی کونسل کا پہلا اجلاس
22 گھنٹے ago
سابق فاٹا سمیت بارہ اضلاع کا انتظامی کنٹرول وفاق کے حوالے
1 دن ago
فرسودہ اکاؤنٹنگ سسٹم پرسنل لیجر اکاؤنٹ کو یکسر مسترد کیا جاتا ہے،لوکل گورنمنٹ گرینڈ الائنس خیبرپختونخوا
1 دن ago
خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری سمیت بڑے پیمانے پر بیوروکریٹس کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،محمد فخر عالم عرفان چیف سیکرٹری کے پی کے تعینات
3 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت محکمہ صحت کے ترجیحی منصوبوں کا جائزہ اجلاس!
Related Articles
پاکستان میں یو این سی ایچ آر بےبس مردوخواتین ملازمین کا استحصال کررہا ہے،پاکستان ورکرز فیڈریشن
5 دن ago
لوکل گورنمنٹ گرینڈ الائنس خیبرپختونخوا کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ عبدالہادی سےکامیاب مذاکرات
5 دن ago




