پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن مردان ڈویژن آج "ڈائیگناسٹک شیئر” کی بندش کے خلاف علامتی ہڑتال کر رہی ہے۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے بعض عناصر صوبہ بھر کے 24 ہزار الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز/پیرامیڈیکس کو دانستہ طور پر احتجاج اور ہڑتال پر مجبور کر رہے ہیں۔آج ڈی ایچ کیو ہسپتال صوابی اور ضلع صوابی کے دیگر ہسپتالوں میں ہمارا احتجاج درج ذیل جائز مطالبات کے حق میں ہے:*ہمارے بنیادی مطالبات:*1. *ڈائیگناسٹک شیئرز* کی فوری بحالی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔2. *ڈیپارٹمنٹل پروموشن* کے تمام عمل میں تیزی لائی جائے3. میڈیکل فیکلٹی، پروینشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی، پیرامیڈیکل سکولز و کالجز میں پیرامیڈیکس کی مخصوص نشستوں پر *اہل اور کوالیفائیڈ پیرامیڈیکس* کی تعیناتی کی جائے۔4. *گریڈ 12، 16، 17، 18 اور 19* کی سینارٹی لسٹوں کا فوری اجراء کیا جائے۔5. *فارمیسی اور فزیوتھراپی کیڈر* سے غیر متعلقہ افراد یعنی فارم ڈی، ڈی پی ٹی اور فارماسسٹ کا اخراج کیا جائے۔6. پورے صوبے اور ضم شدہ اضلاع میں *ریشنلائزیشن* کی جائے۔7. *منیجمنٹ کیڈر* کا قیام عمل میں لایا جائے۔8. *سروس رولز میں ترامیم* کر کے پیرامیڈیکس کو ان کا جائز حق دیا جائے۔9. ہیلتھ کیئر کمیشن کے کوالیفائیڈ AHP کے فرسٹ ایڈ سنٹرز پر غیر قانونی چھاپے اور جرمانے فوری بند کیے جائیں۔10. محکمہ صحت کے پراجیکٹ ملازمین IHP, Gavi, PPHI اور دیگر کنٹریکٹ ملازمین کی *مستقلی اور تنخواہوں* کا اجراء کیا جائے۔11. *ریلیونسی آف ڈگری، جاب ڈسکرپشن، ڈگری اور MPH* کی بنیاد پر پروموشن کے عمل کو تیز کیا جائے۔12. گریڈ 18 اور گریڈ 19 میں *ریشنلائزیشن* کی جائے۔پیرامیڈیکس برادری ریاست اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ ہڑتال ہماری مجبوری ہے، شوق نہیں۔ جب تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، پرامن احتجاج جاری رہے گا۔

*منجانب:*
ناصر علی – ڈویژنل صدر، پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن مردان ڈویژن
فتح علی – صدر
ضیاء الرحمان – جنرل سیکرٹری، ڈی ایچ کیو ہسپتال صوابی






