وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین سے ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے اپنی چھت ،اپنا گھر پروگرام کی پیش رفت بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ پنجاب کے مستحق خاندانوں کے گھروں کی تعمیر کیلئے 188 ارب کی خطیر رقم کے بلاسود قرضے جاری کیے جاچکے ہیں۔ اب تک 87 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر مکمل جبکہ 45 ہزار گھر زیر تعمیر ہیں۔ 1 لاکھ 33 ہزار 990 مستحق خاندانوں کو قرض فراہم ،18 ہزار کے قریب افراد کو جلد بلاسود قرض کی فراہمی ہوگی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک مستفید افراد کی جانب سے ماہانہ اقساط کی مد میں 9.67 ارب روپے جمع کروائی جاچکے ہیں۔ وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کا کہنا تھا کہ حکومت کا عزم ہے کہ ہر مستحق خاندان کو اپنی چھت فراہم کی جائے۔ کم آمدن والے افراد کو باعزت طریقے سے گھر بنانے کے قابل بنانا ترجیح ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر خواتین، یتیموں اور کمزور طبقات کو اس اسکیم میں خصوصی ترجیح دی جارہی ہے۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ قرضوں کو مرحلہ وار تعمیر سے منسلک کر کے فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنانا اصل کامیابی ہے۔
Read Next
20 گھنٹے ago
گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی رہائشگاہ آمد
3 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی حلقہ انتخاب میں کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری*
4 دن ago
ڈائریکٹر ٹریننگ واسا لاہور ریاض الٰہی ولیم کی طویل سروس مکمل ہونے پر پروقار الوداعی تقریب
4 دن ago
ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیرِ صدارت ریونیو ریکوری سے متعلق اجلاس،ڈی ایم ڈی فنانس امتیاز غوری کی بریفنگ
5 دن ago
ایم ڈی واسا کی زیر صدارت اجلاس،آپریشنز اینڈ مینٹیننس، ترقیاتی پروگرام،ڈی سلٹنگ، ڈینگی کنٹرول دیگر محکمانہ امور کاجائزہ
Related Articles
*عمان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا یو این ہیبی ٹیٹ ایوارڈ وصول کرنا پاکستان کیلئے اعزاز ہے،صوبائی وزیر بلال یاسین*
6 دن ago
لاہور کو مزید سرسبز و شاداب بنانے کیلئے چھوٹے پارکس کی بحالی،گرین ایریاز کے تحفظ کے ساتھ نئے سبز مقامات بھی متعارف کرائے جائیں گے
1 ہفتہ ago
لاہور میں تقریباً 32 کلومیٹر طویل سیوریج لائنیں ٹرینچ لیس ٹیکنالوجی کے ذریعے بچھائی جائیں،محکمہ ہاؤسنگ پنجاب
2 ہفتے ago
*کم آمدنی والے خاندانوں کو گھروں کی تعمیر اور مرمت کیلئے قرضوں کے اجراء میں مزید تیزی لائی جائے گی۔بلال یاسین*
2 ہفتے ago


