وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے چین کے معروف کاروباری ادارے کنلون گروپ اور سندر گرین گروپ کے وفد نے ملاقات کی۔سندرگرین گروپ اور کنلون گروپ کے اشتراک سے لاہور میں سولر پینل مینوفیکچرنگ شروع کرنے پر اتفاق کیاگیا۔کنلون گروپ سے 50 ہزار طلبہ کوچین میں ایڈوانس ووکیشنل اینڈ انڈسٹریل ٹریننگ کرانے پر اتفاق ہوا۔لاہور میں باہمی اشتراک کار سے ہزار ایکڑ پر انڈسٹریل اسٹیٹ پراجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی۔پنجاب میں کوئلہ سے پیٹروکیمیکل مصنوعات حاصل کرنے کی ٹیکنالوجی منتقل کرنے کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چینی اور مقامی سرمایہ کاروں کو انڈسٹریلائزیشن کے لئے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔بریفنگ میں بتایاگیا کہ نئے پراجیکٹ سے پنجاب میں 18ہزار روزگارکے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ انڈسٹریلائزیشن کے فروغ کے لئے”سٹارٹ ٹو ڈے“ پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ حکومت کو بزنس نہیں بلکہ بزنس مین کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ 2 سال میں اصلاحات لانے پر توجہ دی،اب پنجاب سرمایہ کاری کے لئے موزوں ترین صوبہ ہے۔ پاکستان سولر کی بہت بڑی مارکیٹ ہے، انرجی بحران کی وجہ سے سولر منتقلی کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چین اور پاکستان دوستی کے اٹوٹ رشتے میں بندھے ہیں۔چین پسندیدہ ملک ہے، پہلا سرکاری دورہ بھی چین کا ہی کیا۔ چین کے معروف ادارے انر منگولیا کول مائن کے سی ای او وانگ جین ہنان شنگ،انویسٹمنٹ کمپنی کے سی ای او ژاؤ گانگ بوبھی وفد میں شامل تھے۔ سندر گرین گروپ کے چیئرمین محمد عابد، سی ای او عظیم افتخار، ڈائریکٹر رانا فیصل حیات،اوسس کے سی ای او دانش احمدملاقات میں موجود تھے۔
Read Next
23 گھنٹے ago
*آٹے کا نرخ بڑھنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کاشدید برہمی کااظہار،10 ارب کی سبسڈی منظور*
1 دن ago
صوبائی سلیکشن بورڈ ٹو کے اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران و ملازمین کی ترقیوں کی منظوری
1 دن ago
پنجاب میں سینٹر آف ایکسیلینس کیلئے فنڈ کے قیام اور 500 ملین روپے سیڈ منی کی منظوری
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہر ضلع میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹیز قائم کرنے،2820 بھرتیوں کی منظوری دیدی
3 دن ago
*نئی گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ سے چھوٹ مل گئی،نوٹیفکیشن جاری*
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے عالمی ادارہ محنت کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبوکی وفد کے ہمراہ ملاقات
3 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی مسقط میں عمانی وزیربرائے ہاؤسنگ واربن پلاننگ ڈاکٹر خلفان بن سعید بن مبارک الشویلی سے ملاقات
4 دن ago
محمد اعظم گوپانگ اور ندیم احمد کی خدمات ڈیپوٹیشن پر ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد،نوٹیفکیشن جاری
5 دن ago
مریم نواز شریف نے مسقط میں ”اپنی چھت، اپنا گھر“کیلئے یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ وصول کر لیا
6 دن ago


