وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صدر مسلم لیگ (ن)محمد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور انکی ٹیم کو بجلی کی قیمتوں میں تاریخی کمی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کے اس تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی محمد نواز شریف اقتدار میں آئے، ملک کو بحرانوں سے نکالا، عوام کو حقیقی ریلیف دیا۔بجلی کے نرخوں میں کمی عید کے موقع پر قوم کے لئے ایک قابل قدر تحفہ ہے۔ گھریلو صارفین کئلیے7.41 روپے فی یونٹ اور صنعتوں کے لیے 7.59 روپے فی یونٹ کمی مہنگائی سے ستائے عوام کے لئے بہت بڑی معاشی سہولت ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی سے عوام دوستی اوردور اندیشی کا ثبوت دیا ہے۔ بجلی کے نرخوں میں کمی ملکی معیشت اور صنعتوں کے فروغ کے لیے بھی سنگ میل ثابت ہوگی۔بجلی کے نرخ میں کمی کا فیصلہ محمد نواز شریف اور انکی کی عوام سے کمٹمنٹ کا اظہار ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کو ریلیف دینے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔وزیرِاعظم محمد شہباز شریف صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کے ویژن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
Read Next
7 گھنٹے ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے، کلیم یوسف چیف آفیسر ایم سی ایل تعینات،ایم او ریگولیشنز کاشف جلیل تبدیل
20 گھنٹے ago
سلمان غنی کمشنر راولپنڈی تعینات، نوٹیفکیشن جاری
1 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،نعمان یوسف کمشنر لاہور،شاہد عباس کاٹھیا ڈی سی میانوالی، رانا عدیل تصور ڈی سی شیخوپورہ تعینات
2 دن ago
پنجاب کے گھروں کو محفوظ بنانے کے لئے ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پروگرام سے” اپنا گھر،محفوظ گھر“ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ایک اور ملاقات
Related Articles
*وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب کے 30 ہزار غریب خاندانوں کو قابل کاشت سرکاری زمین کا مختار بنا دیا۔*
4 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی آف پنجاب کے قیام کے حوالے سے اہم اجلاس
4 دن ago



