اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے ورکس ڈویژن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں مبینہ مالی بدعنوانیوں اور غیر قانونی تقرریوں سے متعلق شکایات پر جاری انکوائری کے مکمل ہونے کے بعد بڑی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے چیف انجینئر، ایکسئین، ایس ڈی او، سب انجینئر، کیشیئر، سینیئر اکاؤنٹ کلرک اور ڈویژنل اکاؤنٹ کلرک کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔تفصیلات کے مطابق، تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ گرلز ڈگری کالج شگر، رتھ فاؤ گرلز کالج سلطان آباد گلگت، اور گرلز ہائی اسکول دشکن استور جیسے اہم ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ طور پر مالی بے ضابطگیوں کے علاوہ محکمے میں غیر قانونی تقرریوں کے شواہد ملے ہیں۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے انہی شواہد کی بنیاد پر مذکورہ بالا افسران کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان میں مقدمہ درج کیا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ادارے کے ترجمان کے مطابق، مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے اینٹی کرپشن کی خصوصی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں اور جلد ہی مزید گرفتاریوں کی توقع ہے۔ترجمان کے مطابق، انکوائری مکمل ہونے کے بعد تمام ذمہ دار افسران کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تحقیقات کے دوران مزید انکشافات کی بھی توقع ہے اور ادارہ اس معاملے میں مکمل شفافیت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے۔
Read Next
4 دن ago
گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کی اصلاحات اور ری اسٹرکچرنگ کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس
4 دن ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے نمائندہ وفد سے ملاقات
5 دن ago
محکمہ خزانہ گلگت بلتستان کا آر بٹ پورٹل کامیابی سے نافذ،محکمہ تعمیرات کی پہلی ایڈمن اپروول جاری
5 دن ago
سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے گلگت میں 50 بستروں کے امراض قلب کے ہسپتال کے نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری
6 دن ago
وزیراعلیٰ امجد حسین کی زیر صدارت گلگت بلتستان ایمرجنسی کونسل کا پانچواں اجلاس
Related Articles
گلگت بلتستان میں زراعت، لائیو سٹاک اور فشریز کے شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں،وزیر اعلٰی امجد حسین
1 ہفتہ ago
زراعت، لائیو اسٹاک اور ماہی پروری میں تعاون کے فروغ کے لیے پنجاب کا اعلیٰ سطحی وفد اسکردو پہنچ گیا
1 ہفتہ ago



