ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کا تحصیل شالیمار کا دورہ، کرول گھاٹی، چائنہ اسکیم اور طارق شہید روڈ صفائی اور انتظامی خدمات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ نے میونسپل سروسز کی بہتری کے لیے علی الصبح انتظامی دوروں کا عمل جاری رکھتے ہوئے تحصیل شالیمار کا تفصیلی دورہ کیا ہے۔ ڈی سی لاہور نے کرول گھاٹی، چائنہ اسکیم اور طارق شہید روڈ کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی اور انتظامی خدمات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر ایم سی ایل، اے ڈی سی جی، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو تحصیل میں جاری انتظامی امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ دورے کے دوران ڈی سی لاہور نے چھوٹا راوی پر حفاظتی دیوار کی عدم موجودگی کے بارے میں متعلقہ حکام سے استفسار کیا اور حفاظتی دیوار کی فوری تعمیر کے لیے واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کو فوری ہدایات جاری کیں۔ طارق روڈ پر کوڑے کے ڈھیر کا معاملہ دیکھ کر ڈپٹی کمشنر لاہور نے ایل ڈبلیو ایم سی حکام کو صفائی یقینی بنانے کی سخت ہدایت دی۔ ڈی سی لاہور نے اس موقع پر شہریوں سے بھی گفتگو کی اور ان کی شکایات سنیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے واضح کیا کہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ضلعی انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے اور شہر بھر میں صفائی آپریشنز کو مزید تیز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کے نظام میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ ڈی سی لاہور نے یہ بھی اعلان کیا کہ فرائض میں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے اور اس ضمن میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ "کلین لاہور مشن” انتظامیہ کا بنیادی ہدف ہے اور اس کی تکمیل کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button