پاکستان پیپلز پارٹی کے وژن کے تحت، وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے مظفرآباد میں انٹیگریٹڈ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔تقریب میں وزراء حکومت اعلیٰ حکام اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی، جہاں اس منصوبے کو ماحولیاتی بہتری اور شہری سہولیات میں اضافے کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا گیا۔یہ منصوبہ نہ صرف شہر میں صفائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرے گا بلکہ کچرے کے مؤثر انتظام کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے اور عوامی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔حکومت کا عزم ہے کہ مظفرآباد کو ایک صاف، سرسبز اور رہنے کے قابل شہر بنایا جائے، جہاں آنے والی نسلوں کے لیے ایک محفوظ اور پائیدار ماحول فراہم کیا جا سکے۔
— صاف مظفرآباد، پائیدار مستقبل 🌱






