سُتھرا پنجاب پروگرام کی کمپنی سے اتھارٹی ماڈل کو منتقلی سے کارکردگی میں بہتری آئے گی،ذیشان رفیق

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ سُتھرا پنجاب پروگرام کی کمپنی سے اتھارٹی ماڈل کو منتقلی سے کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ ویسٹ ٹو ویلیو فیز میں سُتھرا پنجاب کا ایک نیا کردار سامنے آنے والا ہے۔ وہ ایم سی ایل ٹائون ہال میں ایک اجلاس کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے جس میں وزیراعلیٰ کے مشیر برائے سیاسی امور ذیشان ملک اور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے بھی شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر جنرل سُتھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین نے لاہور میں صفائی آپریشنز کے حوالے سے بریفنگ دی۔

تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی تحصیلوں میں عارضی کولیکشن پوائنٹس کیلئے سرکاری اراضی کی دستیابی پر رپورٹ پیش کی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ سُتھرا پنجاب کے دائرہ کار میں بتدریج اضافہ کیا جا رہا ہے۔ لاہور میں واقع ریلوے کالونیوں اور ریلوے ٹریکس کی صفائی کیلئے اضافی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ ویسٹ ٹو ویلیو فیز کیلئے تمام امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ کے مشیر ذیشان ملک نے سُتھرا پنجاب میں شہریوں کی شمولیت بڑھانے اور آگاہی مہم تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سُتھرا پنجاب دنیا میں پاکستان کی نیک نامی کا باعث بنا ہے۔ پہلے مرحلے کی طرح انشااللہ دوسرے مرحلے ویسٹ ٹو ویلیو کے اہداف بھی حاصل کئے جائیں گے۔

جواب دیں

Back to top button