حکومت پنجاب اور پاکستان ریلوے کے درمیان تاریخ ساز قرارداد مفاہمت کے تحت صوبے میں ریلوے ٹرانسپورٹ کے نئے عہد کا آغازہوگیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیرریلوے حنیف عباسی نے ایم او یو پر دستخط کردئیے۔ تاریخ ساز قراردادمفاہمت کے تحت لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی فاسٹ ٹرین چلے گی جس میں سوا دو گھنٹے میں سفر طے ہوگا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 20ریجن میں 8لوکل روٹس پر 1415 کلو میٹر فاسٹ ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ پنجاب میں فاسٹ ٹرین اور 8لوکل روٹس پر جدید ترین ٹرین چلائی جائیں گی۔تاریخ سازقرار داد مفاہمت کے تحت حکومت پنجاب علاقائی روٹس پر جدید ترین ڈی ایم یو ٹرین مہیا کرے گی۔ شاہدرہ سے نارووال 79 کلومیٹر اورنارووال سے سیالکوٹ 62 کلومیٹر روٹ پر ٹرین چلے گی۔ رائیونڈ،قصور، پاکپتن سے لودھراں تک 370 کلومیٹر طویل روٹ پر نئی ٹرین چلے گی۔ شیخوپورہ، جڑانوالہ، شورکوٹ کے220 کلومیٹر طویل روٹ پر ٹرین چلائی جائے گی۔ نئی ٹرین لالہ موسیٰ، ملکوال، سرگودھا147کلومیٹرطویل روٹ پر بھی چلائی جائیگی۔ فیصل آباد سے براستہ چک جھمرہ، شاہین آبادکے 68 کلومیٹر طویل روٹ پربھی ٹرین چلے گی۔ کوٹ ادو سے براستہ ڈیرہ غازی خان،کشمورتک 303 کلومیٹر طویل بین الصوبائی روٹ پر بھی ٹرین چلانے کے منصوبے کوشامل کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب نئے روٹس پر نئے ریلوے انجن اور نئی جدید ترین کوچ لائے گی۔ وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ریلوے کے تاریخی پراجیکٹ کے اجراء پر خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی تقلید کرتے ہوئے پاکستان ریلوے کی تاریخ بدلنا چاہتے ہیں۔حکومت پنجاب کی معاونت سے 9 روٹ پر تقریباً 9 کروڑ افراد مستفید ہوسکیں گے۔خوشی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب ریلوے ٹرانسپورٹ پراجیکٹ کو لیڈ اور سپروائز کریں گی۔پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سربراہی میں انقلابی اقدامات کیے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پورے صوبے میں ستھرا پنجاب پراجیکٹ شروع کیا۔ہیلتھ، ایجوکیشن، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تاریخ ساز اقدامات کیے۔وزیرریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ لاہور کے تاریخی ریلوے اسٹیشن کی حالت زار بدلنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ممنون ہیں۔پنجاب بھر ریلوے حادثات کے سدباب کے لئے خودکار سسٹم (unmanned) لایا جارہا ہے۔لاہورریلوے اسٹیشن کی بیوٹیفکیشن اور عالمی معیار کی پارکنگ بنائی جارہی ہے۔شاہدرہ سے رائیونڈ تک40 کلومیٹر طویل گرین پارکس بننے سے ٹریک کے اطراف میں یورپی ممالک کی طرز پر خوش کن مناظرنظر آئیں گے۔پنجاب میں ریلوے ٹریک کے اطراف میں چار لاکھ سے زائد پودے بھی لگائے جارہے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جو سپیڈ ہے، پورے پنجاب کو آٹو پر لگا دیا ہے۔پنجاب کے 70 فیصد سے زائد عوام نے مریم نواز شریف کی لیڈر شپ پر اظہار اطمینان کیاہے۔حنیف عباسی نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کام کیے وہ نظر آرہے ہیں، کام ہی کامیابی ہے۔ ماضی میں پاکستان ریلوے کا ایک کلومیٹربھی ٹریک نہیں بنا اور نہ کسی نے سرمایہ کاری کی۔وزیر ریلوے کا قلمدان سنبھالنے کے بعد پنجاب میں ریلوے ٹرانسپورٹ کی معیاری سہولت کا خواب پورا ہونے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا مشکور ہوں۔ پنجاب کے عوام کو یورپ کے معیار کے مطابق ریل کی سفری سہولت دینے جارہے ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے مزید کہا کہ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خواب کو عملی تعبیر دینے کے لئے ایک سال بہت محنت کی۔لاہور سے راولپنڈی280 کلومیٹر طویل سفر سوا دو گھنٹے میں طے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے عوامی خدمت کے اس پراجیکٹ کی خود نگرانی کی درخواست کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے تقریباً 11 کروڑ عوام کو یورپ کی طرز ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
Read Next
11 گھنٹے ago
مظفر گڑھ میں عوام کو مفت سبزی دینے کے لئے اپنی نوعیت کا منفرد ”سانجھی سبزی“پراجیکٹ شروع کردیا گیا
11 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سانحہ کاہنہ کے شہید معصوم بچوں کی یاد میں ”اپنی چھت، محفوظ چھت“ پراجیکٹ پورٹل کا افتتاح کر دیا۔
1 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید پانچ اضلاع لیہ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، چنیوٹ اور مری کے لئے الیکٹروبس سروس کاڈیجیٹل آغاز کر دیا
1 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تحصیل عارف والا میں ساہیوال ڈویژن کے لئے 10 نواز شریف سکول آف ایمیننس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا
3 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں ایچی سن لیول کے بوائز اینڈ گرلز سکول قائم کرنے کی منظوری دے دی
Related Articles
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہرضلع کے ڈپٹی کمشنر کوخراب پانی والے علاقوں کی نشاندہی کرکے فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی
3 دن ago
بیوروکریسی تقرروتبادلے کمشنر فیصل آباد سمیت7 ڈپٹی کمشنرز،مختلف اتھارٹیز کے ڈی جیز سمیت22 افسران تبدیل
3 دن ago
محکمہ سروسز پنجاب نے شعبہ تعلیم کے 50 انتظامی سربراہان کو گریڈ 20 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
4 دن ago



