وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے مزید 10 اضلاع میں نئی الیکٹروبسیں دینے کی منظوری دے دی ہے۔ اٹک، بھکر، حافظ آباد، خانیوال، لیہ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ،سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین اور اوکاڑہ میں الیکٹروبسیں دی جائیں گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ماس ٹرانزٹ سسٹم پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میٹروبس اسٹیشن کی تعمیر و مرمت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور نئے ڈیزائن کی منظوری بھی دی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کوبتایا گیا کہ فری ٹرانسپورٹ کے تحت 21روٹس پر سوالاکھ مسافر مستفید ہوئے ہیں اور فری ٹرانسپورٹ پروگرام کے تحت بسوں کے 3560 ٹرپ مکمل ہوئے۔ ماہ رواں میں 100الیکٹرو بسیں، مئی کے وسط تک 350 اور جون کے آخرتک 264الیکٹرو بسیں پنجاب پہنچ جائیں گی۔ اجلاس میں ہر ڈویژن میں الیکٹروبسوں کے لئے خصوصی بس ڈپو قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تحصیل لیول پر 1500 الیکٹرک بسیں چلانے کے لئے پلان طلب کرلیا۔ اس موقع پرپنجاب میں پہلی ای ٹیکسی سکیم پر پیشرفت کی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق مئی میں 194 اور جون میں 208 ای ٹیکسی آئیں گی۔ اجلاس میں ”ایمپاور۔ہر“ پراجیکٹ کے تحت لاہور میں نئے اور جدید ترین بس اسٹیشن کی تنصیب کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سرکاری ملازمین کے لئے ای بائیک پراجیکٹ کی بھی اصولی منظوری دے دی۔
Read Next
10 گھنٹے ago
مظفر گڑھ میں عوام کو مفت سبزی دینے کے لئے اپنی نوعیت کا منفرد ”سانجھی سبزی“پراجیکٹ شروع کردیا گیا
10 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سانحہ کاہنہ کے شہید معصوم بچوں کی یاد میں ”اپنی چھت، محفوظ چھت“ پراجیکٹ پورٹل کا افتتاح کر دیا۔
1 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید پانچ اضلاع لیہ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، چنیوٹ اور مری کے لئے الیکٹروبس سروس کاڈیجیٹل آغاز کر دیا
1 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تحصیل عارف والا میں ساہیوال ڈویژن کے لئے 10 نواز شریف سکول آف ایمیننس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا
3 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں ایچی سن لیول کے بوائز اینڈ گرلز سکول قائم کرنے کی منظوری دے دی
Related Articles
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہرضلع کے ڈپٹی کمشنر کوخراب پانی والے علاقوں کی نشاندہی کرکے فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی
3 دن ago
بیوروکریسی تقرروتبادلے کمشنر فیصل آباد سمیت7 ڈپٹی کمشنرز،مختلف اتھارٹیز کے ڈی جیز سمیت22 افسران تبدیل
3 دن ago
محکمہ سروسز پنجاب نے شعبہ تعلیم کے 50 انتظامی سربراہان کو گریڈ 20 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
4 دن ago



