شہر میں ہونیوالی بارش کے بعد وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے نکاسی آب کے انتظامات اور واسا عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ایم ڈی واسا غفران احمد اور متعلقہ ڈائریکٹر نے نکاسی آب کے انتظامات بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے فیلڈ میں موجود عملے سے ملاقات اور آپریشنز بارے مسائل بھی دریافت کیے۔ انہوں نے ایم ڈی واسا کو نشیبی علاقوں میں خصوصی مانیٹرنگ اور تمام وسائل بروئے کار لانے کی تاکید کی۔مختلف ڈسپوزل اسٹیشنز اور اہم شاہراہوں پر نکاسی آب کے عمل کا معائنہ کیا گیا۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ شہریوں کو فوری ریلیف کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ مون سون کے دوران واسا اور ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ ہیں۔ بارش کے بعد ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہری مشکلات کم کرنے کیلئے اقدامات تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ مون سون سیزن میں عوام کی خدمت کیلئے تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔
Read Next
2 دن ago
پی ایچ اے ملازمین کے لئے حج قرعہ اندازی،5 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان
2 دن ago
سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کا فیصل آباد میں مختلف ترقیاتی سائٹس کا دورہ
3 دن ago
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام صرف ہاؤسنگ منصوبہ نہیں۔ محفوظ اور باوقار مستقبل کی بنیاد ہے،بلال یاسین
7 دن ago
*صوبہ بھر میں واسا عملے کی بنیادی ریسکیو اور فائر سیفٹی تربیت*
1 ہفتہ ago






