*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ایم ڈی واسا غفران احمد کے ہمراہ مین بلیوارڈ خیابان فردوسی کا دورہ*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایم ڈی واسا غفران احمد کے ہمراہ مین بلیوارڈ خیابان فردوسی کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے واسا ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے واسا کو سیوریج کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے مرمت و بحالی کے جاری کاموں پر بریفنگ دی۔سیوریج کا کام مکمل ہونے کے بعد سڑک کی مرمت و بحالی کا کام کیا جائے گا۔خیابان فردوسی پر ٹریفک روانی سے جاری ہے، سروس لین بھی استعمال کی جا رہی ہے۔ حادثات سے بچاؤ کے لیے ایک لین بند کر دی گئی ہے، دو لین اور سروس روڈ پر ٹریفک روانی جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے واسا اور ایل ڈی اے ٹیموں کو مرمت و بحالی کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر واسا اور ایل ڈی اے کے افسران موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button