وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کاعزم”مہنگائی ہرگز نہیں“۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چکن کے نرخ بڑھنے پر خصوصی اجلاس طلب کر لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے اجلاس میں چکن کی مصنوعی مہنگا ئی پرتشویش کا اظہار کیا اور صوبے بھر میں چکن اور پولٹری مصنوعات کے نرخ میں مسلسل اضافے پر شدیدبرہمی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چکن کی پرائس کا تعین کرنے کے لئے ریگولیٹری میکنزم تشکیل دینے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ چکن سب سے زیادہ استعمال ہونے والی اشیاء خوردنی میں شامل ہے،ریٹ بڑھ گئے ذمہ دار ادارے کہاں ہیں؟چکن صوبہ بھر میں عوام کے زیادہ استعمال کی چیز ہے،ریٹ بڑھنا گوارا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولٹری والے بزنس کریں جائز منافع کمائیں لیکن عوام پر ناجائز بوجھ نہ ڈالیں۔اپنے عوام کا احساس ہے،مافیاز کو مہنگائی کی اجازت نہیں دے سکتے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کسی کا نقصان نہیں چاہتے مگر کیا عوام کو مافیاز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں؟۔ مہنگائی کسی صورت قابل قبول نہیں،تمام متعلقہ ادارے فیلڈ میں مانیٹرنگ کریں۔ چکن کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر نہیں ہونی چاہیے، نرخ پر نظر رکھی جائے۔ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری،صوبائی وز راء بلال یٰسین، عاشق حسین،ایم پی اے سلمیٰ بٹ، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، سیکرٹریز، ڈی جی انڈسٹریز اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
Read Next
2 دن ago
چاراضلاع میں ماڈل ایگریکلچر مال قائم،مریم نواز نے مزید 10اضلاع میں ماڈل ایگریکلچر مال کیلئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب شکایات سیل کی ٹیم سرگودھا پہنچ گئی،آرٹس کونسل میں کھلی کچہری
3 دن ago
پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی ماہ اپریل 2026 کی پرفارمنس رینکنگ جاری،ڈی سی اوکاڑہ کی پہلی،لاہور کی26 ویں پوزیشن
4 دن ago
احسان بھٹہ کو سیکرٹری آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا اضافی چارج تفویض،نوٹیفکیشن جاری
5 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،مظفر خان ممبر جوڈیشل،خضر افضال سپیشل سیکرٹری آبپاشی،اورنگزیب حیدر سپیشل سیکرٹری ہیلتھ تعینات
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا”میرا پیارا“پراجیکٹ کو یو این گلوبل چیمپئن قرار دئیے جانے پر اظہار تشکر
6 دن ago
محکمہ خزانہ پنجاب نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو ادائیگیوں کیلئے بلدیاتی اداروں کو3 ارب 66 کروڑ روپے کے خصوصی فنڈز جاری کر دیئے
6 دن ago
”سی ایم لوکل روڈز“پروگرام کے تحت مختلف اضلاع میں روڈز کی تعمیر ومرمت کا کام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن
7 دن ago
پنجاب نے صفائی کا نیا ریکارڈ قائم کیا،دیگر صوبے بھی ستھرا پنجاب سے سیکھیں، مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس
1 ہفتہ ago

