حکومت پنجاب نے تین افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کو تبدیل کر دیا گیاہے انھیں سیکرٹری کوآپریٹو پنجاب لگا دیا گیا ہے۔سیکرٹری یوتھ افیئر / سپورٹس ڈیپارٹمنٹ محمد علی کو کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمٰن کو سیکرٹری یوتھ افئیر /سپورٹس تعینات کر دیا گیا ہے۔





