وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مون سون سے قبل واسا پنجاب کے جاری منصوبوں کی کڑی نگرانی۔۔صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت پی ڈی پی کے جاری منصوبوں بارے جائزہ اجلاس ہوا۔ ڈی جی پنجاب واسا طیب فرید نے بریفنگ دی جبکہ 15 اضلاع کے ایم ڈیز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ صوبائی وزیر کا لائیو مانیٹرنگ ڈیش بورڈ سے اہداف اور کارکردگی بارے استفسار، سستی پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہوگی۔ انہوں نے تمام اضلاع کے ایم ڈیز کو تینوں شفٹ میں افرادی قوت بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ 2265 کلومیٹر سیوریج لائنوں،189 کلومیٹر واٹر ڈرینز اور 772 کلومیٹر سڑکوں کا جال 30 جون تک مکمل ہوگا۔ 86 ڈسپوزل اسٹیشنز اور 9 زیر زمین واٹر ٹینکس کی تعمیر سے آئندہ مون سون میں نکاسی آب کے انتظامات میں واضح بہتری آئے گی۔ 205 ارب کی لاگت سے پنجاب کے 15 اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے،غیر تسلی بخش کام کرنیوالے کنٹریکٹرز کیخلاف کارروائی ہوگی۔ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار نکاسی آب کے منصوبوں کیلئے تمام اضلاع میں اتنے فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔965 مشینری اور گاڑیوں کی فراہمی سے اربن فلڈنگ یا نکاسی آب کے خطرات سے بروقت نبٹنے کی صلاحیت پیدا ہوگی۔
Read Next
3 گھنٹے ago
*پھاٹا کے مالی سال 2025-26 کا جامع آڈٹ، خصوصی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم*
22 گھنٹے ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
22 گھنٹے ago
ڈڈوچہ ڈیم منصوبے کیلئے شفاف ٹینڈرنگ کا فیصلہ،36 ارب کے منصوبے سے راولپنڈی کو یومیہ 35 ملین گیلن صاف پانی فراہم ہوگا
1 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا نہرو پارک اور کریم پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ*
2 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے واسا کے 6 اضلاع کیلئے نئی اور جدید مشینری روانہ کردی۔*
Related Articles
لاہور میں بسنت فیسٹیول سجانے کی تیاریاں تیز،بلال یاسین کی زیر صدارت بسنت کی تیاریوں بارے اہم اجلاس
3 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا داتا دربار اور بھاٹی چوک انڈر پاسز کے گرد ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ*
5 دن ago




