وزیر اعلیٰ پنجاب صاف پانی پروگرام کی رفتار بڑھانے کے لیے اقدامات،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے اہم احکامات جاری کر دیئے، مظہر خان کو ڈی جی پراجیکٹس صاف پانی اتھارٹی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔مظہر خان چیف انجینئر ایل ڈی اے 2 کے عہدے پر بھی فرائض انجام دیتے رہیں گے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نےصاف پانی پروگرام کی پلاننگ اور ایگزیکیوشن مزید موثر بنائی جائے. ہدایت بھی کی ہے۔صاف پانی اتھارٹی کمپلیکس، جدید واٹر ٹیسٹنگ لیب کا پلان تیار کیا جائے، سیکرٹری ہاؤسنگ نے مزید کہا کہ

شہریوں تک صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔فیلڈ آپریشنز اور مینٹیننس پلان تشکیل دی جائے۔شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کیمطابق پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔






