گجرات: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈسپوزل اسٹیشن بولے اور ڈسپوزل اسٹیشن رتی کا دورہ کیا، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گجرات فیاض وڑائچ اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈسپوزل اسٹیشنز کی استعداد کار اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ شہر سے پانی کے نکاس کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کئے جارہے ہیں، ڈسپوزل اسٹیشنز پوری استعداد کے ساتھ چل رہے ہیں تمام موٹریں فنکشنل ہیں، جلد شہر سے پانی کا نکاس مکمل کرلیا جائے گا، شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جارہا ہے، پانی کی نکاسی کے لئے ہیومن ریسورس اور ہیوی مشینری استعمال کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ سیوریج لائنوں، نالوں، ڈسپوزل اسٹیشنز کی مسلسل صفائی کی جارہی ہے، میونسپل کارپوریشن کے افسران و عملہ فیلڈ میں موجود ہے تمام تر معاملات کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے شہریوں سے اپیل کی کہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بجلی کے پولز، بجلی کی تنصیبات کے پاس نہ جائیں، بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گزیر کریں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکو 1122 یا پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کریں۔
۔۔۔
گجرات: () ملک بھر کی طرح سے گجرات میں 5 اگست کو یوم یک جہتی کشمیر کے حوالے سے منایا گیا، ضلع بھر میں تعلیمی اداروں، میونسپل کمیٹیز و دیگر سرکاری محکموں کے زیر اہتمام کشمیری بھائیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے سمینار و ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں طلباء و طالبات، سرکاری افسران و عملہ سمیت سول سوسائٹی کی کثیر تعدادنے شرکت کی اس موقع پرگفتگو کرتے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام طویل عرصہ بھارتی مظالم کا شکار ہیں، بھارتی فوج کی ظالمانہ کاروائیوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا، مصبیت کی اس گھڑی میں ہر پاکستانی آزادی کی جدوجہد میں کشمیر ی عوام کیساتھ ہے، بھارت نے کشمیر میں 9لاکھ سے زائد فوج کے ذریعے 80لاکھ کشمیریوں کو محصور کر رکھا ہے، بلا جواز گرفتاریاں، تشدد، خواتین،بزرگوں سے مظالم بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے طاقت کے نشے میں کشمیریوں پر جو مظالم روا رکھے ہیں ان پر دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور کشمیریوں کو آزادی کی اس جدوجہد میں مایوس نہیں ہونا، ہمیں جہد مسلسل کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتے رہنا ہے وہ دن دور نہیں جب بھارت کو کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ ختم کرنا ہوگا۔ڈپٹی کمشنر گجرات نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیر کاز کیلئے پرعزم ہے، ہر فورم پر کشیمریوں کے حق آزادی کے لئے آواز بلند کی جائے گی۔
۔۔۔
گجرات: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت جناح پبلک ہائی اسکول بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایم پی اے عبداللہ یوسف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر ارشد، پرنسپل جناح پبلک ہائی اسکول ظہیر جان اس موقع پر موجود تھے، اجلاس میں جناح پبلک اسکول کی مجموعی کارگردگی اور طلباء و طالبات کے لیے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ جناح پبلک ہائی اسکول کا شمار ضلع کے بہترین اسکول میں ہوتا ہے، اسکول میں طلباء و طالبات کو بہترین تدریسی سہولیات کے ساتھ ساتھ غیر نصابی ہم سرگرمیوں کے لئے بھی بہترین ماحول فراہم کیا جارہا ہے، اجلاس میں اسکول کی سڑکوں کی مرمت، مرکزی گیٹ کے زمین کی خریداری سمیت اساتذہ کی پروموشن سمیت دیگر معاملات پر غور کیا گیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ جناح پبلک اسکول میں طلباء و طالبات کو بہترین تدریسی سہولیات فراہم کی جائیں ۔






