محکمہ بلدیات پنجاب کے متعدد افسران کی گریڈ 18 میں ترقی،حارث جلیل،محمد عارف،طارق ضیاء، گلشن نورین،محمد اصغر شامل

محکمہ بلدیات پنجاب نے لوکل گورنمنٹ سروس ایڈمنسٹریٹو فنکشنل یونٹ کے متعدد افسران کی گریڈ 17 سے 18 میں ترقیوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی چیف آفیسر سمن آباد زون ایم سی ایل حارث جلیل کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی ہے۔

محمد عارف چیف آفیسر میونسپل کمیٹی تاندلیانوالہ،طارق ضیاء چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گجر خان،

گلشن نورین چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ٹیکسلا اور محمد اصغر ایم او آر میونسپل کمیٹی سرائے عالمگیر کو بھی گریڈ 17 سے 18 میں ترقی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button