وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔ ارکان اسمبلی نے صوبے بھر میں جاری ڈویلپمنٹ اور بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کو سراہا۔ ارکان اسمبلی نے سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر وتوسیع، ڈرینج اور صاف پانی کی فراہمی کے مثالی گاؤں پراجیکٹس پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ ارکان اسمبلی نے پہلی مرتبہ شہروں کی طرح دیہات میں بھی ستھرا پنجاب کے تحت صفائی کا مربوط نظام لانے پر مسرت کا اظہا رکیا۔ ملاقات میں پنجاب کی 13ہزار روڈز کی تعمیرو مرمت اور توسیع کو بھی سراہا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہوچکا ہے۔ تین ہزار سے زائد مراکز صحت کا سٹیٹ آف دی آرٹ ہیلتھ کلینک میں بدلنے سے ہیلتھ کلچر بدل گیا۔ پنجاب کے پہلا سرکاری کینسر ہسپتال اور نواز شریف میڈیکل سٹی کو جلد از جلد مکمل کریں گے۔ پہلا سرکاری آٹزم سکول مریض بچوں کے لئے روشنی کی کرن ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سرگودھا میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بننے سے مریضوں کو آسانی اور سہولت حاصل ہوئی۔ ہر ضلع میں کیتھ لیب پراجیکٹ کی وجہ سے امراض دل کا فوری اور موثر علاج ممکن ہورہا ہے۔ہر ضلع میں فالج کے فوری علاج کے لئے سٹروک مینجمنٹ سنٹر قائم کیے جارہے ہیں۔ اپنا چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت سوا لاکھ کے لگ بھگ گھر تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں بے روزگار اور بے زمین کاشتکاروں کے لئے اپنا کھیت، اپنا روزگار پراجیکٹ شروع کررہے ہیں۔الیکٹرک بس پنجاب کے ہر دوردراز دیہات میں عوام کو آرام دہ اور مفت سفر کی سہولت مہیا کررہی ہے۔
Read Next
22 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے خوشاب کے ارکان صوبائی اسمبلی آصف ملک اور ظفر عباس خان کی ملاقات
22 گھنٹے ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،عمران ممتاز ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ تعینات، کاشف جلیل نے دوبارہ ایم سی ایل کو دبوچ لیا،اے ڈی سی انفورسمنٹ،ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ سمیت کئی عہدوں کا چارج
23 گھنٹے ago
پنجاب کے تمام اضلاع میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اور (فنانس اینڈ پلاننگ) عہدوں کا نام تبدیل،نوٹیفکیشن جاری
4 دن ago
پاک امریکہ تعلقات کے اگلے باب کو آگے بڑھنا چاہیے.:مریم نواز شریف
5 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔*
Related Articles
پنجاب کے متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،زید بن مقصود سیکرٹری بلدیات،شکیل احمد میاں سیکرٹری زراعت تعینات
5 دن ago
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،احمد عثمان جاوید ایم ڈی پی ایچ اے لاہور،مجاہد عباس ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات
6 دن ago




