وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں جنرل انشورنس کمپنی متعارف کروانے والا پنجاب ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔ پنجاب لائف انشورنس کمپنی نے ایس ای سی پی سے ملکی تاریخ کی تیز ترین رجسٹریشن کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب لائف انشورنس کمپنی خصوصی انشورنس پلانز کے ذریعے پنجاب کے ہر طبقہ فکر اور ہر معاشی سطح کے شہری کو تحفظ فراہم کرے گی۔ پنجاب لائف انشورنس کمپنی کفیل فیملی ممبرز، خواتین، خواجہ سرا، کسانوں، طلبہ اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی انشورنس پلانز متعارف کرے گی۔ قدرتی آفات، پنشن پروڈکٹس،مستحقین کے لیے ہیلتھ انشورنس اور شریعہ کمپلائنٹ ‘تکافل’ کے ذریعے ہر طبقے کو مالی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب لائف انشورنس کمپنی کے لیے 17 پیشہ ور ماہرین کی بھرتی مکمل کر لیا گیا ہے۔ پنجاب لائف انشورنس کمپنی نے مالی معاونت مکمل کرکے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پنجاب لائف انشورنس کمپنی کے سی ای او (CEO) ہی پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے سی ای او کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے قیام کے حوالے سے اجلاس میں پنجاب لائف انشورنس کمپنی اور پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ پنجاب جنرل انشورنس کمپنی محکمہ خزانہ کے زیرِ نگرانی تمام سرکاری اداروں کی”نان لائف“ انشورنس کی ذمہ دار ہوگی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کوجامع ہیلتھ انشورنس پالیسی کا پلان پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے لئے چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری فنانس اور صدر پنجاب بنک پر مشتمل بورڈ قائم ہوگا۔ اجلاس میں پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے قیام کے لئے سمری صوبائی کابینہ کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انشورنس پلان میں نجی سیکٹر کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب لائف اور جنرل انشورنس کمپنی کے بزنس پلان اور تیز ترین منظوری کے عمل کو سراہا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب لائف انشورنس کمپنی وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ہیلتھ اینیشیٹیوز اور صحت سہولت پروگرام کو سنبھالنے کی طرف گامزن ہے۔ پنجاب لائف انشورنس کمپنی کا سرکاری ملازمین کے ورکر ویلفیئر فنڈ،پنشن فنڈ فار پنشنرز انشورنس کوریج اور شہریوں کے لئے سکیمز بنانے کے لئے اداروں سے اشتراک جاری ہیں۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی انفراسٹرکچر اور وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت اور کہا کہ پنجاب اصلاحات پہلے بھی آگے تھا،آج بھی آگے ہے اور ان شا اللہ ہمیشہ آگے رہے گا۔ ایسی ہیلتھ انشورنس پالیسی لائیں گے کہ جس کا جہاں سے دل کرے، اپنا علاج کروا سکے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دنیا بھر میں انشورنس سیکٹر ترقی کر رہا ہے، ہمیں دنیا کے قدم سے قدم ملا کر چلنا ہے۔
Read Next
20 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے خوشاب کے ارکان صوبائی اسمبلی آصف ملک اور ظفر عباس خان کی ملاقات
21 گھنٹے ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،عمران ممتاز ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ تعینات، کاشف جلیل نے دوبارہ ایم سی ایل کو دبوچ لیا،اے ڈی سی انفورسمنٹ،ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ سمیت کئی عہدوں کا چارج
22 گھنٹے ago
پنجاب کے تمام اضلاع میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اور (فنانس اینڈ پلاننگ) عہدوں کا نام تبدیل،نوٹیفکیشن جاری
4 دن ago
پاک امریکہ تعلقات کے اگلے باب کو آگے بڑھنا چاہیے.:مریم نواز شریف
5 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔*
Related Articles
پنجاب کے متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،زید بن مقصود سیکرٹری بلدیات،شکیل احمد میاں سیکرٹری زراعت تعینات
5 دن ago
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،احمد عثمان جاوید ایم ڈی پی ایچ اے لاہور،مجاہد عباس ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات
6 دن ago




