پنجاب حکومت نے 10 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ مس اقراء ناصر کو تبدیل کرکے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے انھیں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر جامپور ثاقب عدنان کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ تعینات ،آفاق مورس کو اسسٹنٹ کمشنر جامپور تعینات ، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور ایسٹ محمد نوید حیدر کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ غازی خان تیمور عثمان کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور ایسٹ تعینات ، اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن رب نواز دینو کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ غازی خان تعینات ، تقرری کے منتظر منتہا اظہر کو اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن تعینات ، اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ندیم ارشد کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے انھیں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے
جبکہ سیکشن آفیسر کمیونیکشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ ذوالفقار صابر کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ تعینات کر دیا گیا ہے۔





