ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ون، کرپشن میں بھی اول،صبح کو سیل شام تک ڈیل،ایل ڈی اے کا کروڑوں کا ریونیو متاثر

ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ون غیر قانونی تعمیرات میں بازی لے گیا۔ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ون کی پالیسی "صبح سیل شام تک ڈیل”سے ایل ڈی اے کو نقشہ فیس، کمرشلائزیشن و کنورژن کی مد میں کروڑوں روپے کانقصان ہو رہا ہے۔ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ون علی نصرت کی تعیناتی کے بعد سے نیو مسلم ٹاؤن، شادمان،شاہ جمال،سمن آباد،پونچھ روڈ سکیم، ایل او ایس،شاد باغ،گجر پورہ،چائنا سکیم،اولڈ ریفر رینج،آریا نگر،فیروز پور روڈ،جیل روڈ،کینال روڈ،ٹمبر مارکیٹ،راجگڑھ سکیم میں سینکڑوں غیر قانونی تعمیرات کروائی گئی اور جاری ہیں۔جن میں سے بیشتر ایسی تعمیرات شامل ہیں جن کو کئی مرتبہ مسمار، سربمہر کیا جا چکا ہے۔

سابق ڈائریکٹر عائشہ مطہر نے جن غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کر کے انھیں مسمار اور رکوا دیا تھا ان کو تیزی سے مکمل کروایا جا رہا ہے جن میں رہائشی کم کمرشل تعمیرات زیادہ ہیں۔ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ زون ون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جو بھی آپریشن ہوتا ہے رات تک سیل کی گئی عمارتوں کو بھاری رشوت لے کر کھول دیا جاتا ہے جس کی سروے رپورٹ میں تصدیق ہو سکتی ہے۔اگر زون ون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جائے تو ایل ڈی اے کو مقررہ آمدن کے اہداف میں نمایاں کامیابی ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

Back to top button