وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت میراں بلاک کے شیئرز کی پارٹنر اداروں کو منتقلی کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں صوبائی وزیر ریاض خان، معاونِ خصوصی شفیع جان، ممبر قومی اسمبلی شہریار آفریدی، ممبر قومی اسمبلی شاہد خٹک، ممبران صوبائی اسمبلی اور متعلقہ حکام شریک تھے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ میران بلاک کے 49 فیصد شیئرز او جی ڈی سی ایل کو منتقل کر دیے گئے ہیں، جبکہ 51 فیصد شیئرز کے پی او جی سی ایل کے پاس رہیں گے۔ میران بلاک کنسورشیم کی قیادت او جی ڈی سی ایل کرے گا، جبکہ جی ایچ پی ایل اور پی پی ایل اس کے شراکت دار ہوں گے۔ بریفنگ کے مطابق کنسورشیم کے تحت کے پی او جی سی ایل کے 51 فیصد شیئرز کی سرمایہ کاری بھی فراہم کی جائے گی، جس کے نتیجے میں تقریباً 22 ارب روپے کی سرمایہ کاری خیبر پختونخوا میں آئی ہے۔ اس معاہدے سے صوبائی حکومت اور کے پی او جی ڈی سی ایل کو 12 ارب روپے کی نمایاں بچت ہوئی۔وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کی تلاش و دریافت کے نئے دور کی بنیاد رکھے گا۔ تیل و گیس کی دریافت سے مقامی روزگار، کاروبار اور صنعت کو بھرپور فروغ ملے گا۔ قدرتی وسائل پر پہلا حق مقامی آبادی کا ہے اور تمام فیصلے اسی مفاد کو مدنظر رکھ کر کیے جائیں گے۔وزیراعلٰی نے کہا کہ پختونخوا توانائی کے شعبے میں خود کفالت اور آمدنی کے نئے ذرائع کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ صوبے میں سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی اور سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے امن و امان پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ توانائی کے منصوبوں پر معمول سے ہٹ کر کام جاری ہے اور صوبائی حکومت سرمایہ کاری اور صنعتی شعبے کے فروغ کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔
Read Next
2 دن ago
وزیر بلدیات خیبرپختونخوا مینا خان آفریدی نے پشاور ورسک گریویٹی کینال کی 24 کروڑ روپے کی ذیلی اسکیم کا افتتاح کردیا
2 دن ago
محکمہ بلدیات خیبرپختونخوا نے مزید 74 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے
3 دن ago
محکمہ لوکل گورنمنٹ،انتخابات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تعیناتیاں
7 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبے میں ڈیجیٹل تعلیمی اصلاحات پر اہم اجلاس
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا ضلع خیبر کے عوام کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا تحفہ!
Related Articles
پشاور ریوائٹلائزیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت اربوں روپے کے منصوبوں کی منظوری
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں ضلع دیر لوئر میں اہم سیاحتی سڑکوں کی تعمیر کی منظوری
2 ہفتے ago
خیبرپختونخوا نے 129 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 150 ارب روپے سے زائد ریونیو حاصل کرکے صوبے کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کیا،محمد سہیل آفریدی
2 ہفتے ago


