پنجاب حکومت، پولیس سروس کے گریڈ 18 کے 10 پولیس افسران کی خدمات دیگر صوبوں کے سپرد،حافظ کامران اصغر کی خدمات پیرا کے سپرد

پنجاب حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 18 کے 10 پولیس افسران کی خدمات مزید تقرری کے لئے دیگر صوبوں کے سپرد کر دی ہے گریڈ 18 کے ایس پی عہدہ کے افسران کوپنجاب سے ریلیو کر دیا گیا ہے۔افسران میں ایس پی ارشد زاہد ۔خالد محمود افضل ۔ عرفان عامر ۔ جلیل عمران خان اور تیمور خان کی خدمات خیبر پختونخواہ کے سپرد کی گئی ہیں

جبکہ ایس پی عمران رزاق ۔ طاہر مصطفی۔ امتیاز احمد خان۔ محمد نعیم شاہد اور جاوید احمد خان کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں ۔فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر (PSP/BS-18) کی خدمات کو پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) میں بطور ڈائریکٹر پرسنل تعیناتی کے لیے سپرد کر دیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button