صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کا شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔ بارش کے دوران نکاسی آب آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا اور افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ نشیبی علاقوں اور مقامات سے بروقت نکاسی آب اور ٹریفک کی روانی یقینی بنائی جائے۔ نکاسی آب میں حائل رکاوٹوں کو فی الفور دور کیا جائے۔ وزیر ہاؤسنگ نے عوام سے گزارش کی کسی بھی مین ہول کے ڈھکن کو خود مت اتاریں۔ نشیبی مقامات ،بجلی تنصیبات اور تعمیراتی سرگرمیوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کے فوری اخراج کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا حکومت پنجاب اور واسا کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی جی واسا پنجاب کا بتانا تھا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز، ڈی واٹرنگ سیٹس اور مشینری مکمل استعداد کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نے بتایا کہ تمام مرکزی شاہراہوں اور انڈر پاسز کو کلیئر رکھنے کی ہدایات پر کام جاری ہے۔تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فل کیپسٹی پر چلایا جا رہا ہے۔
Read Next
2 دن ago
*ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان کی زیر صدارت جدید اور پائیدار ہاؤسنگ منصوبوں کے ذریعے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی بارے اجلاس*
2 دن ago
*پاکستان کا سعودیہ اور ترکی سے برادرانہ اتحاد امت مسلمہ کیلئے امید کا روشن مینار ہے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین*
2 دن ago
*اے ڈی بی وفد کا پنجاب واسا ہیڈکوارٹرز کا دورہ*
5 دن ago
ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی کرنیوالے ایم ڈی واسا چنیوٹ محمد رفیع کو معطل کر دیا گیا
6 دن ago
*پنجاب کے سیوریج نظام کی جدید سیٹلائٹ امیجنگ کے ذریعے ماسٹر پلاننگ کا فیصلہ*
Related Articles
پنجاب کے سیوریج نظام کی پلاننگ سیٹلائٹ امیجنگ کے ذریعے کی جائے گی،نورالامین مینگل کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ
1 ہفتہ ago
*وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر واسا سروسز کا دائرۂ کار تحصیلوں تک بڑھانے کا فیصلہ،99 تحصیلوں کا انتخاب*
1 ہفتہ ago




