بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔
میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے 4 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار جبکہ دو کو سربمہر کر دیا۔ایم سی ایل شعبہ پلاننگ کے خصوصی اسکواڈ جن علاقوں میں کارروائی کی ان میں شالیمار لنک روڈ،وسن پورہ، فیض باغ اور بھوگیوال شامل ہیں۔






