کمشنر لاہور نعمان یوسف نے ضلع قصور میں جاری ترقیاتی و بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ مریم نواز ہیلتھ کلینک گنڈاسنگھ، بابا بلھے شاہ مزار تزئین و آرائش اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے گرین بس اسٹینڈ، سٹی فوڈ کورٹ، ماڈل بازار میں جاری ترقیاتی و بیوٹیفکیشن کام کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں کمشنر لاہور نعمان یوسف نے بابا بلھے شاہ دربار کا دورہ کیا اور دربار پر جاری تزئین و آرائش کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بابا بلھے شاہ لائبریری و گیلری میں کلام بلھے شاہ، تاریخ و کتب کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر قصور کے اہم و بڑے بازار کی اپ گریڈیشن و بیوٹیفکیشن تکمیل کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ تزئین و آرائش کے حوالے سے بس اسٹینڈ اور فوڈ کورٹس بہترین کام ہوا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ بابا بلھے شاہ مزار کے داخلی راستوں کی دیواروں کو انکے اشعار سے مزین کیا جائے، پراجیکٹس تکمیل سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور کاروبار کو فروغ ملے گا۔کمشنر لاہور نے کہا کہ مریم نواز ہیلتھ کلینک گنڈا سنگھ میں ڈلیوریز، جنرل و ڈینٹل سرجریز کے ساتھ فری ادویات فراہمی ہورہی ہے۔
Read Next
3 دن ago
حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون فلائنگ پر 30 روزہ مکمل پابندی کا حکم نامہ جاری کر دیا
4 دن ago
*لاہور کے 73 سکولوں میں نئے کلاس رومز و اضافی واش رومز تعمیر ہورہے ہیں۔کمشنر لاہور*
1 ہفتہ ago
*لاہور میں جاری پولیو مہم جائزہ.کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ایل او ایس پولیو سنٹر۔رسول پارک۔سمن آباد ایریاز کا دورہ.*
1 ہفتہ ago
*ڈی سی لاہورکی صدارت میں انسداد پولیو کا جائزہ اجلاس*
2 ہفتے ago
*ایم ڈی کیٹ امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144نافذ ہے۔غیر متعقلہ اشخاص کا داخلہ بند ہے۔کمشنر لاہور*
Related Articles
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش زون کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
2 ہفتے ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
3 ہفتے ago



