*وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے گلی،محلوں میں آلائشیں پھینکنے والوں کو 50ہزار روپے جرمانے کی منظوری دے دی-*

ممنوع مقامات پر باقیات اور آلائشیں پھینکنے کی روک تھام اور نگرانی کیلئے ویجلینس سکواڈ قائم کردیاگیا-وزیراعلی مریم نواز شریف نے عوام کو ممنوعہ مقامات پر باقیات اور آلائشیں پھینکنے سے روکنے کی جامع ابلاغ عامہ مہم کی ہدایت کی-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت ویڈیو لنک ا جلاس میں عید الاضحی پر صفائی کے فول پروف انتظامات کاپلان تیارکیاگیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے ہر شہر میں ڈرین،کینال اور دیگر مقامات کی خصوصی صفائی اور نگرانی کی ہدایت کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی-عید الاضحی پر ریلوے کالونیز، کنٹونمنٹ ایریاز میں بھی صفائی کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی-پنجاب بھر میں نمایاں 2687کمرشل مارکیٹوں کی صفائی کا خصوصی اہتمام کرنے کاحکم دیا ہے- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ عیدالاضحی پر صفائی کے لئے ون گورنمنٹ یونٹ بن کر کام کرنا ہے -اعلی صفائی پر انعام اور ستائش اور شکایات پر سزا اور جزا کاعمل ہوگا -صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور سیکرٹری بلدیات میاں شکیل احمد نے بریفنگ دی-بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ چاندرات کے آخری پہر،کمرشل مارکیٹوں، مرکزی شاہراہوں اورچوراہوں کی صفائی کی جائے گی-عیدالاضحی پر باقیات اورآلائشیں ڈالنے کے لئے ڈی گریڈ ایبل شاپنگ بیگ مہیا کئے جائیں گے-ستھرا پنجاب عملہ ڈور ٹو ڈور کولیکشن کرے گا-میونسپل کارپوریشن اور تحصیلوں میں 15،15تک اورہر یوسی میں 4 تک اضافی لوڈررکشے مہیا کئے جائیں گے-وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر نمازعید اجتماعات اور مساجد میں عرق گلاب سپرے کیاجائے گا-ستھرا پنجاب کی ٹیمیں عید سے پہلے،یوم عیدالاضحی اورعید کے تیسرے روز تک متحرک ہوں گی-ستھراپنجاب کی ٹیمیں صفائی سے متعلق عوامی آگاہی پیدا کرنے کے لئے رکشوں پر منادی کریں گی- صوبہ بھر میں عید صفائی آپریشن میں 176000سینٹری ورکر اور8ہزار سے زائد عارضی کارکن حصہ لیں گے-جانوروں کی باقیات اور آلائشوں کے لئے 3800پرائمری کولیکشن سنٹر قائم کر دئیے گئے-3100ڈمپنگ سائٹس مقررکر دی گئیں -صوبہ بھر میں باقیات اورآلائشوں کو تلف کرنے کے لئے7ہزار ڈمپنگ پوائنٹس بنائے جائیں گے-ڈرین کی صفائی کے لئے ڈی واٹرمشینیں،جیٹر سیٹ اور سیک شن یونٹ کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی-ستھرا پنجاب عیدآپریشن کے لئے صوبہ بھر میں 4500خصوصی کیمپ قائم کئے جائیں گے-اجتماعی قربانی کیلئے1200قربان گاہوں پر صفائی کے خصوصی انتظامات ہوں گے-عیدالاضحی ستھرا پنجاب آپریشن کے دوران صوبہ بھر میں 40ہزار سے زائداضافی وہیکل استعمال ہوں گی-عید الاضحی ستھرا پنجاب آپریشن کے لئے لوڈر رکشہ،منی ڈمپر، ٹریکٹر ٹرالی اورپک اپ ہائر کی جائیں گی-چاند رات سے قبل قبرستانوں کی خصوصی صفائی بھی کی جائے گی-پنجاب بھر میں 285کیٹل مارکیٹوں اور171سیل پوائنٹس پر ستھرا پنجاب کی ٹیمیں صفائی کے لئے تعینات ہوں گی-ستھرا پنجاب کے ہیلپ لائن نمبر1139پر کال کرنے کی سہولت موجو دہے-متعلقہ ڈپٹی کمشنر،ایم ڈی واسا اورمیونسپل کارپوریشن کے دفاتر میں کنٹرول روم قائم کئے جائیں گے-صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے11مختلف سورس سے معلومات حاصل کرنے کانظام قائم کردیا گیا-عید کے تیسرے روزتمام کولیکشن پوائنٹس اور ڈسپوزل کلیئرکرنے کی ہدایت کی-

جواب دیں

Back to top button