محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن جو ہر سال جاری ہوتا ہے میں عید الاضحیٰ کے موقع پرپنجاب بھر میں سری پائے جلانے اور بھوننے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت سری پائے جلانے اور بھوننے پر سخت پابندی لگائی گئی ہے۔جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ عوامی مقامات پر سری پائے جلانے سے شدید ماحولیاتی آلودگی اور زہریلا دھواں پیدا ہوتا ہے۔اس نوٹیفکیشن کا غلط استعمال کرتے ہوئے لاہور سمیت مختلف اضلاع کی انتظامیہ کی جانب سے پیرا فورس اور بلدیاتی اداروں کے ساتھ ملکر قربانی کے جانوروں کا خام مال فروخت کرنے،خریدنے اور کارخانوں میں پراسس کرنے والوں کو ہدف بنا لیا گیا ہے۔چھاپے مار کر مقدمات بنائے جا رہے ہیں کارخانوں کو مسمار جبکہ سامان بھی سرکاری طور پر توڑا اور ضبط کیا جا رہا ہے۔سرکاری طور پر بھتہ وصولی کی بھی شکایات سامنے آ رہی ہے۔اداروں کی نااہلی اور کوآرڈینیشن کے فقدان کے باعث عیدالاضحٰی کے قبل اس کاروبار سے منسلک افراد کو این او سی جاری نہیں کیا جا رہا ہے۔جس سے سالانہ اربوں روپے کا کام کرنے والی انڈسٹری کا کوئی پرسان حال نہیں۔اہم بات یہ ہے کہ محکمہ بلدیات پنجاب کے نوٹیفکیشن کی مرضی سے تشریح اور مطلب نکال کر کارروائیوں کی وجہ سے حکومتی اداروں نے عام شہریوں کے لئے بھی پریشانی پیدا کر دی ہے۔قربانی کے جانوروں کا گوشت فروخت نہیں ہو سکتا۔سری پائےاور دیگر حلال گوشت لوگ کس طرح تیار کر کے کھائے یا محفوظ کریں۔پیرا کو ایک بدمعاش ادارہ بنا دیا گیا ہے جو لوکل گورنمنٹ، ضلعی انتظامیہ، محکمہ ماحولیات،محکمہ لائیوسٹاک اور دیگر سے زیادہ طاقتور ہو چکا ہے۔کھالیں اکھٹی کرنے والے مدارس الگ تشویش میں مبتلا ہیں۔قصاب الگ پریشان ہیں کہ ان سے چربی وغیرہ کون خریدے گا۔صورتحال یہی رہی تو یہ سارے حلال قربانی کے جانوروں کے حصے ویسٹ کرنے کے علاوہ لوگوں کے پاس کوئی چارہ نہیں رہے گا۔ستھرا پنجاب ایجنسیز کوڑا اور فضلہ اکٹھا کرنے کے ساتھ ساتھ جانوروں کے کھالیں،چربی،رودے، سری پائے اور دیگر بھی ڈمپنگ گراؤنڈ میں پھینکیں گی۔عام شہریوں کو نااہل بیوروکریسی کی بھینٹ چڑھا کر عید الاضحٰی پر قربان کیا جا رہا ہے۔جانوروں کے خام مال کا کاروبار کرنے والوں کو نہ تو ضلعی انتظامیہ این او سی دے رہی ہے نہ ہی محکمہ بلدیات یا بلدیاتی ادارے تعاون کر رہے ہیں۔متاثرین نے وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Read Next
6 گھنٹے ago
چیف سیکریٹری پنجاب کا ڈسٹرکٹ اور ڈویژنل ہیڈکواٹر کی سطح پر انتظامی اصلاحات کا مجوزہ پلان
7 گھنٹے ago
”-پنجاب کے 15اضلاع میں نکاسی آب کیلئے بہترین اور جدید ترین272 مشینوں کی فراہمی مکمل
1 دن ago
مظفر گڑھ میں عوام کو مفت سبزی دینے کے لئے اپنی نوعیت کا منفرد ”سانجھی سبزی“پراجیکٹ شروع کردیا گیا
1 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سانحہ کاہنہ کے شہید معصوم بچوں کی یاد میں ”اپنی چھت، محفوظ چھت“ پراجیکٹ پورٹل کا افتتاح کر دیا۔
2 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید پانچ اضلاع لیہ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، چنیوٹ اور مری کے لئے الیکٹروبس سروس کاڈیجیٹل آغاز کر دیا
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تحصیل عارف والا میں ساہیوال ڈویژن کے لئے 10 نواز شریف سکول آف ایمیننس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا
2 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں ایچی سن لیول کے بوائز اینڈ گرلز سکول قائم کرنے کی منظوری دے دی
4 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہرضلع کے ڈپٹی کمشنر کوخراب پانی والے علاقوں کی نشاندہی کرکے فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی
4 دن ago
بیوروکریسی تقرروتبادلے کمشنر فیصل آباد سمیت7 ڈپٹی کمشنرز،مختلف اتھارٹیز کے ڈی جیز سمیت22 افسران تبدیل
4 دن ago


