پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کی تعدادایک لاکھ 10 ہزار سے زائد،جنرل کونسلرز 52297،چیئرمین،وائس چیئرمین 14936ابتدائی اعداد و شمار

لاہور(بلدیات ٹائمز ڈاٹ کام)پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار 38 ہو گی۔پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء کے تحت جمع کئے گئے اعداد و شمار کے حوالے سے ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 28 ٹاؤن کارپوریشنز کے ممبران کی تعداد 1408 جبکہ 35 میونسپل کارپوریشنز کے ممبران کی تعداد 969 بنتی ہے۔میونسپل کمیٹیوں کی تعداد 234 جبکہ کے اس کے ممبران کی تعداد 4823 بنتی ہے ۔تحصیل کونسلوں کی تعداد 139 جبکہ اس کے بلدیاتی ممبران کی تعداد 5721 ہے۔یونین کونسلوں کی تعداد 7471 کی صورت میں چیئرمین اور وائس چیئرمینز کی تعداد 14936 ہوگی،جنرل کونسلرز کی تعداد 52297 ،اقلیتی مخصوص نشستوں، یوتھ،مزدور کسان ایک ایک نشست ہونے کی وجہ سے 7471 کے حساب سے تینوں کیٹیگری میں یکساں ممبران کی تعداد ہوگی۔یونین کونسلوں کے ٹوٹل ممبران کی تعداد 97117 جبکہ مجموعی بلدیاتی نمائندوں کی تعداد 110038 ظاہر کی گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button