میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز ایم سی ایل کاشف جلیل کی نگرانی میں تجاوزات اورغیر قانونی سیل پوائنٹ کے خلاف کریک ڈاؤن

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشنز نے ٹھوکر نیاز بیگ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔تجاوز کنندگان کا دو ٹرک سے زائد سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔

میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز کاشف جلیل نے آپریشن کی خود نگرانی کی۔کینال روڈ پر کریک ڈاؤن کر کے جانوروں کا غیر قانونی سیل پوائنٹ ختم کر دیا گیا۔جانور قبضہ میں لے لئے گئے۔سینٹرل اسکواڈ اینٹی انکروچمنٹ نے آپریشن شہزاد رسول کی موجودگی میں کیا۔

جواب دیں

Back to top button