وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ہر جگہ ورکرز نے باعزت روزگار ملنے پر وزیراعلی مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ستھرا پنجاب کے ہیروز نے بہترین کام کیا ہے، سب کو ہمارا سلام،ورکرز کیلئے راشن کارڈ کا اجرا بھی شروع ہوگیا ہے، جلد یہ عمل مکمل ہو جائے گا، وزیر بلدیات نے مزید بتایا کہ 60 ہزار مساجد، سینکڑوں عیدگاہوں اور قبرستانوں کو بھی صاف کیا گیا۔

پنجاب میں الائشوں کی ممنوعہ مقامات پر صرف 200 خلافھ ورزیاں سامنے آئیں۔پنجاب حکومت کی زیر نگرانی عیدالاضحٰی کا سہ روزہ صفائی آپریشن اختتام پذیر ہو گیا۔لبرٹی چوک لاہور میں آپریشن کے اختتام کی باضابطہ تقریب، وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے خصوصی شرکت کی۔وزیراعلٰی کے مشیر ذیشان ملک، سیکرٹری بلدیات شکیل احمد، کمشنر لاہور مریم خان موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر علی اعجاز، ڈی جی سُتھرا پنجاب بابر صاحب دین، فوکل پرسن عاصم محمود نے بھی شرکت کی۔صوبائی وزیر اور مشیر سُتھرا پنجاب کے ورکرز کے ساتھ گھل مل گئے، گروپ فوٹو بنوایا۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی میڈیا کو عید آپریشن پر بریفنگ،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا صفائی کے انتظامات میں شہریوں کے تعاون پر اظہار تشکر،سب سے زیادہ سُتھرا پنجاب کے ہیروز کا شکرگزار ہوں جنہوں نے محنت اور لگن سے کام کیا، وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ شدید گرمی میں سُتھرا پنجاب کی پوری ٹیم اور انتظامی افسران مسلسل متحرک رہے۔وزیراعلٰی مریم نواز نے شہریوں کی سہولت کیلئے عید پر اضافی وسائل فراہم کئے۔صوبائی وزیر نے تمام کمشنرز، ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنرز اور ماتحت عملے کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ اس بار تاریخی انتظامات ہوئے، میڈیا نے انتہائی مثبت کردار ادا کیا۔ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ مریم نواز کے سُتھرا پنجاب نے کمال کر دیا۔وزیراعلٰی کے حکم پر میں نے عید سے پہلے اور عید کے دوران مختلف شہروں کے دورے کئے۔پنجاب بھر میں تین روز کے دوران 3 لاکھ 60 ہزار ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں۔ایک لاکھ 84 ہزار ورکرز اور 60 ہزار گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔پنجاب بھر میں گاڑیوں نے آلائشیں اٹھانے کیلئے 60 لاکھ کلومیٹر کا سفر کیا۔عید کے دوران عوامی شکایات پر چند منٹس کے اندر ایکشن لیا گیا۔وزیراعلی مریم نواز نے لمحہ بہ لمحہ عید آپریشن کی نگرانی کی، ہدایات جاری کیں۔تعفن سے بچنے کیلئے عرق گلاب، فینائل اور چونے کا استعمال کیا گیا۔جس شہر میں بھی شہریوں سے بات کی انہوں نے انتظامات کی تعریف کی۔یہ کامیابی وزیراعلی مریم نواز کی حکومت کی گڈ گورننس کا واضح ثبوت ہے۔سُتھرا پنجاب کا پنجاب حکومت کی نیک نامی کا سبب بننا ہمارے لئے اعزاز ہے۔سُتھرا پنجاب کے زیرانتظام یہ دوسری عیدالاضحٰی تھی، پہلے سے بہتر انتظامات ہوئے، ذیشان رفیق نے کہا کہ چار ہزار سڑکوں کو عرق گلاب اور فینائل کے ساتھ دھویا گیا۔ آلائشیں ڈمپ کرنے کے لئے قریب ترین علاقوں میں گڑھے بنائے گئے۔صفائی کے باعث ایسے لگتا ہے جیسے عید قربان تھی ہی نہیں۔






