وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ستھرا پنجاب اتھارٹی نے عید قرباں کے تینوں روز پنجاب بھر میں تیز رفتار، مثالی اور کامیاب صفائی آپریشن مکمل کر کے اپنے ہی سابقہ صفائی آپریشن کے ریکارڈ کو شکست دے دی۔ستھرا پنجاب اتھارٹی کے ہیروز نے ہر ہر گلی محلے میں بہترین سروس ڈلیوری سے صفائی ستھرائی کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔صوبے بھر میں عید قرباں گرینڈ صفائی آپریشن پر تعینات پرعزم ستھرا پنجاب کاصفائی عملہ پاکستان بھر میں ٹوئٹر اور سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔72گھنٹے مسلسل صفائی آپریشن پر متحرک رہنے والے صفائی ورکرز کو شہریوں کی جانب سے ز بردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔چاند رات سے تیسرے روز تک مجموعی طور پر لاہور سمیت پنجاب بھر سے 3 لاکھ 65 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں بروقت ٹھکانے لگائی گئیں۔عید قرباں صفائی آپریشن کیلئے صوبہ بھر میں ستھرا پنجاب کی 40 ہزار مشینری یونٹس، 12 ہزار اضافی لوڈر رکشے اور پک اپس نے عید صفائی آپریشن میں حصہ لیا۔عارضی کولیکشن پوائنٹس کی بروقت کلیئرنس کیلئے 7 ہزار سے زائد اضافی مشینری استعمال کی گئی۔آپریشنل گاڑیوں نے عوامی خدمت کیلئے 60 لاکھ کلومیٹر سے زائد کا سفر طے کیا۔ستھرا پنجاب کے1 لاکھ 84 ہزار صفائی ہیروز نے 72 گھنٹے لگاتار دن رات کام کر کے صوبے میں صفائی کی نئی مثال قائم کر دی۔صوبے بھر کی 6500 مساجد اور عید گاہوں کی خصوصی صفائی دھلائی کے انتظامات یقینی بنائے گئے۔1 کروڑ 20 لاکھ ماحول دوست ویسٹ بیگز شہریوں میں مفت تقسیم کئے گئے۔صوبے بھر میں 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ویسٹ بیگز مفت فراہم کیے گئے۔شہریوں کی سہولت کیلئے پنجاب بھر میں 4500 عید کیمپس، 7000 عارضی ویسٹ کولیکشن کیمپس قائم کئے گئے۔صوبے بھر کی1278 اجتماعی قربان گاہوں پر خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات کی گئیں۔
گرینڈ عید آپریشن کی تمام تر نگرانی ستھرا پنجاب ڈیجیٹل ڈیش بورڈز کے ذریعے یقینی بنائی گئی۔ستھرا پنجاب کے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ پر 74 ہزار یوزرز کی جانب سے 1 ٹیرا بائٹ سے زائد ڈیٹا موصول ہوا۔41 ہزار سے زائد شہریوں نے رہنمائی اور آلائشوں کی بروقت کولیکشن کیلئے ہیلپ لائن 1139 اور شہری ایپ پر رابطہ کیا۔وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق، کمشنر لاہور ڈویژن،ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز، ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین، چئیرمین ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور ملک بلال ذوالفقار کھوکھر اور ایم ڈی واسا لاہور تینوں روز فیلڈ میں متحرک رہے۔عید قربان گرینڈ صفائی آپریشن پرصفائی عملہ چاند رات سے صبح 2 بجے ہی فیلڈ میں پہنچ گیا، نمازِ عید سے قبل عید گاہوں اور جامع مساجد کے اطراف عرقِ گلاب اور فینائل ملے پانی کا چھڑکاؤ مکمل کیا گیا۔پنجاب بھر میں گھر گھر، گلی گلی اور محلہ سطح پر آلائشوں کی بروقت کولیکشن کیلئے خصوصی آپریشن مسلسل جاری رہا۔عید کے پہلے روز 1 لاکھ 25 ہزار ٹن،عید کے دوسرے روز 1 لاکھ 12ہزار ٹن سے زائد،عید کے تیسرے روز 70 ہزار ٹن سے زائد اورچاند رات 54 ہزار ٹن ویسٹ ٹھکانے لگایا گیا۔تعفن سے بچاؤ کیلئے صوبہ بھر میں مسلسل فینائل ملے پانی کا سپرے اور واشنگ ایکٹیویٹیز جاری رکھی گئیں۔صوبے بھر سے آلائشیں اُٹھانے کے بعد تمام اجتماعی قربان گاہوں، بازاروں، گلیوں اور مرکزی شاہراہوں پر خصوصی واشنگ اور ڈس انفیکشن آپریشن مکمل کیا گیا۔سڑکوں، گلی محلوں، قربان گاہوں کو تعفن سے پاک رکھنے کیلئے 21 لاکھ کلو چونا، 40 ہزار لیٹر عرق گلاب، اور 1 لاکھ 50 ہزار لیٹر فینال کا استعمال کیا گیا۔
نہروں، ندی نالوں اور کھلے مقامات پر آلائشیں پھینکنے والوں کی نگرانی کیلئے جدید ڈرون کیمروں کا استعمال کرتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیموں کو کاروئی میں معاونت فراہم کی گئی جبکہ سیف سٹی کے کیمروں سے بھی صوبے بھر میں گلی محلوں اور مرکزی مقامات کی مانیٹرنگ کی گئی۔ہاٹ سپاٹ ایریاز میں افسران اور عملہ خاص طور پر متحرک رہا۔ستھرا پنجاب کے افسران نے فیلڈ میں موجود صفائی ورکرز سے ملاقاتیں کیں، عیدی اور مٹھائی تقسیم کی اور ان کی کارکردگی کو سراتے ہوئے کہا کہ ہمارے ورکرز ہمارے اصل ہیروز ہیں، جنہوں نے اپنی عید قربان کر کے شہریوں کی عید خوشگوار بنائی۔پنجاب کے شہریوں نے بہترین صفائی انتظامات پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ستھرا پنجاب ٹیموں کی کارکردگی کو تاریخی قرار دے دیا۔جبکہ حکومت پنجاب نے شہریوں کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے صوبہ بھر میں صاف اور خوشگوار ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جا سکی۔






