عید الاضحٰی کے پہلے روز کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان صفائی آپریشنز جائزہ کے لئے لاہور اور قصور شہر کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے چیئرنگ کراس مال روڈ، اندرون و جنوبی لاہور کا دورہ کیا۔ انہوں نے قصور شہر اور قریبی علاقوں میں قائم صفائی کیمپس، عارضی ڈمپنگ سائٹس، آلائشوں کی منتقلی اور عرق گلاب کے چھڑکاو سے سڑکوں کی صفائی عمل کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے لاہور و قصور میں عارضی ڈمپنگ سائٹ پر ویسٹ اپلوڈنگ آپریشن کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہورڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ آلائشوں سے پاک صاف لاہور ڈویژن مشن کو کامیاب کرنے کے لیے ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ فیلڈ میں متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آلائشوں کو بروقت اٹھایا جارہا ہے، کسی شکایت و اطلاع کیلئے 1139پر رابطہ کریں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ عارضی کلیکشن سنٹرز و ڈمپنگ سائٹس سے کوڑا اور آلائشوں کو شہر سے باہر مرکزی سائٹس پر منتقل کیا جارہا ہے، لاہور و قصور میں آلائشوں کی بدبو خاتمے کیلئے عرق گلاب چھڑکاو اور روڈ واشنگ شروع کردی گئی ہے۔کمشنر لاہور نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری قربانی کے بعد آلائشوں کو ویسٹ بیگز میں ڈالیں، گلی و محلے میں صفائی کا خیال رکھیں، صفائی ورکر ہر دروازے پر دستک دے رہے ہیں آلائشیں بیگز میں ڈال کر صفائی ورکرز کے حوالے کریں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ صفائی ورکرز علی الصبح سے شدید گرمی میں بڑی محنت سے کام کررہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف صفائی ورکرز کو شاباش دی۔
Read Next
16 گھنٹے ago
ضلعی انتظامیہ لاہور کاشہریوں کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل سے براہِ راست جوڑنے کے لیے لبرٹی چوک میں میگا لائیو سکریننگ کا بڑا فیصلہ
2 دن ago
*سیلاب و مون سون انتظامات جائزہ دورے جاری- کمشنر لاہور نعمان یوسف کا راوی سائفن کا دورہ.*
3 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس/سیلاب و مون سون انتظامات جائزہ/تمام محکموں کی بریفنگ*
3 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مون سون انتظامات جائزہ کے لئے لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
5 دن ago






