وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا وہاڑی، بوریوالہ،چیچہ وطنی، ساہیوال،اوکاڑہ، پتوکی کا دورہ، صفائی انتظامات کا جائزہ

وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا وہاڑی اور بوریوالہ کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔وزیراعلٰی کی ہدایت پر عیدالاضحٰی پر صفائی کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے نواحی چک نمبر 24 ڈبلیو بی میں آلائشوں کیلئے کھودے گئے گڑھے کا معائنہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے وزیر بلدیات کو بریفنگ دی۔وزیر بلدیات پنجاب کا ضلع وہاڑی میں عیدالاضحیٰ کے صفائی آپریشن پر اطمینان کا اظہار،ذیشان رفیق نے عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز تک صفائی آپریشن جاری رکھنے پر زور دیا۔وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے بلدیہ وہاڑی میں میڈیا سے بات بھی کی اور کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر نگرانی عید پر تاریخ کا سب سے بڑا صفائی آپریشن جاری ہے۔عیدالاضحیٰ پر سُتھرا پنجاب کے ورکرز نے سخت گرمی میں ہر جگہ بہترین کام کیا۔

شدید گرمی کے دوران شہریوں کی خدمت میں مصروف ورکرز ہمارے ہیرو ہیں۔پہلے روز ہر گلی محلے سے آلائشوں کو بروقت اٹھا کر ڈمپ کیا گیا۔بڑی سڑکوں کو عرق گلاب سے دھویا، فینائل اور چونے کا استعمال کیا گیا۔سُتھرا پنجاب پروگرام دنیا کا سب سے بڑا صفائی نظام ہے۔سُتھرا پنجاب کی ورک فورس قومی اثاثہ بن کر ابھری ہے۔آج وہاڑی، ساہیوال، اوکاڑہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہا ہوں۔عید آپریشن کی کلوزنگ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔وزیراعلٰی صفائی آپریشنز پر لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ حاصل کر رہی ہیں۔پنجاب بھر میں ایک لاکھ 84 ہزار ورکرز فیلڈ میں متحرک ہیں۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے عید کے دوسرے روز چیچہ وطنی اور ساہیوال کا دورہ بھی کیا۔صوبائی وزیر نے عیدالاضحٰی پر صفائی کے لئے کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل، ڈپٹی کمشنر کیٹپن ر سمیع اللہ فاروق کی انتظامات پر بریفنگ دی۔

ذیشان رفیق نے سُتھرا پنجاب کے آگاہی کیمپوں کا معائنہ کیا، ورکرز سے ملاقات، عیدی تقسیم کی۔صوبائی وزیر نے چیچہ وطنی اور ساہیوال کے مختلف علاقوں میں صفائی کا بھی جائزہ لیا۔وزیر بلدیات نے شہریوں سے بات کر کے انتظامات کے حوالے سے فیڈ بیک حاصل کیا۔اس بار گزشتہ سال سے بہتر انتظامات نظر آئے، ساہیوال کے شہریوں کے تاثرات،عوام کا انتظامات پر اظہار اطمینان پنجاب حکومت کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ خوشی ہے کہ سُتھرا پنجاب کے ورکرز کے حوصلے شدید گرم موسم میں بلند ہیں۔ہم سب کو ٹیم ورک کے ساتھ عوام اور وزیراعلی کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔آج جہاں جہاں بھی گیا وہاں عیدالاضحٰی کے لئے اچھے انتظامات نظر آئے۔عید کے دوسرے روز آلائشوں کی تعداد کم ہوتی ہے، پھر بھی ہر کوئی الرٹ ہے۔کل تیسرے روز تک عید آپریشن نافذالعمل رہے گا، کوئی سستی نہیں ہونی چاہیئے۔وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر ملتان، وہاڑی، ساہیوال، اوکاڑہ کے اضلاع کا دورہ کر رہا ہوں۔شہریوں نے بہت تعاون کیا، عوام کی شرکت کے بغیر اہداف پورے نہیں ہوسکتے۔مریم نواز کا پنجاب سوہنا اور سُتھرا پنجاب بن رہا ہے، یہ ہم سب کی کامیابی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے مختلف شہروں کے دورے جاری رکھے۔عید کے دوسرے روز صوبائی وزیر نے اوکاڑہ اور پتوکی جاپہنچے، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کی عید صفائی پلان پر وزیر بلدیات کو بریفنگ دی۔سُتھرا پنجاب کے ورکرز نے صوبائی وزیر پر گلپاشی کی تو ذیشان رفیق نے بھی ان پر پتیاں پھینکیں۔صوبائی وزیر نے سخت دھوپ میں کام کرنے والے ہیروز کو شاباش دی، ان کا حوصلہ بڑھایا۔وزیر بلدیات کا آلائشیں بروقت اٹھانے پر اظہار اطمینان، عید پلان پر عملدرآمد جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ذیشان رفیق نے آگاہی کیمپ پر ویسٹ بیگز کی تقسیم کے ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا۔وزیر بلدیات نے پتوکی شہر کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر قصور آصف رضا نے بریفنگ دی۔ذیشان رفیق نے ستھرا پنجاب کے ورکرز سے مصافحہ کیا اور عید گفٹس تقسیم کئے۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ پنجاب بھر میں ایک لاکھ 84 ہزار ورکرز مسلسل کام کر رہے ہیں۔وزیراعلٰی مریم نواز نے شہریوں کی سہولت کے لئے اضافی وسائل فراہم کئے۔الحمداللہ عید آپریشن کے اہداف حاصل ہو رہے ہیں، سڑکوں کو عرق گلاب اور فینائل سے دھویا گیا۔کل عید آپریشن کی کلوزنگ تک پوری حکومتی مشینری الرٹ رہے گی۔

جواب دیں

Back to top button