ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی جانب سے ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر شہربھر میں صفائی آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔موثر صفائی اقدامات کے تحت آبائی شہروں سے عید منا کر واپس آنے والے پردیسیوں کے لیے ریلوے اسٹیشنز،بس اسٹینڈ، لاری اڈوں اور عوامی رش کے مقامات پرخصوصی صفائی انتظامات کے لیے اضافی عملہ تعینات رہا۔جبکہ لاہور کی197 کمرشل مارکیٹس میں عملہ تینوں شفٹوں میں ویسٹ کلئیرنس پر مامور رہا۔ گھر گھر سے کوڑا اکٹھا کرنے کیلئے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے لوڈر رکشے شہر کی تمام یونین کونسلز میں متحرک ہیں۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ شہر لاہور میں ویسٹ کلیئرنس،مینوئل، مکینیکل سویپنگ اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کیلئے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے افسران،15ہزار ورکرز اور 1400سے زائد گاڑیاں تینوں شفٹوں میں ویسٹ کلیئرنس آپریشن پر مامور رہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ صفائی سے متعلق شکایات و تجاویز کیلئے ستھرا پنجاب ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
Read Next
2 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا مصطفٰی ٹاؤن میں جھگیوں اور مویشیوں کے خلاف کامیاب آپریشن،جوڑے پل،برکی روڈ، ہربنس پورہ تجاوزات کا صفایا
3 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار، تین سربمہر
1 دن ago
یومِ دفاع پاکستان کی مناسبت سےلاہور ٹاؤن ہال میں پروقار اور پرعظمت تقریب کا انعقاد
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف داتا گنج بخش زون میں آپریشن،3 جزوی مسمار، تین سربمہر
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اقبال زون میں آپریشن،دو مسمار
Related Articles
"بسنت پورٹل 2027” کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل 5 ستمبر سے شروع کیا جا رہا ہے،ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا شاہ عالمی اور اردو بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ،تاجر رہنماؤں سے ملاقات
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،تین مکمل،چار جزوی طور پر مسمار،3 سربمہر
6 دن ago
ضلعی انتظامیہ اوربلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا ملتان روڈ پر آپریشن کارپوریشن کی قیمتی سرکاری اراضی واگزار
1 ہفتہ ago


