*عیدالاضحٰی پر صفائی کے مثالی انتظامات: سُتھرا پنجاب کے ورکرز نے کمال کر دیا* تحریر: وسیم بٹ

پنجاب میں تیسری عیدالاضحٰی وزیراعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر مثالی انتظامات کے ساتھ رخصت ہوچکی ہے۔ ہر گلی محلے میں جانوروں کی قربانی ہونے کے باجود کہیں سے تعفن اٹھا نہ سڑکوں یا کھلی جگہوں پر آلائشیں نظر آئیں۔ ایسا لگتا ہے کہ عیدالاضحٰی منائی ہی نہیں گئی۔ صوبائی وزرا، منتخب عوامی نمائندے، افسران اور پوری حکومتی مشینری نے مل کر مریم نواز شریف کے کلین پنجاب ویژن کو عملی طور پر نافذ کیا۔ عید کی تیاریاں دس روز پہلے ہی شروع ہوگئی تھیں جب پنجاب بھر میں 288 عارضی مویشی منڈیاں لگائی گئیں۔ وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر مویشی منڈیوں ان تمام خدمات مفت فراہم کی گئیں۔ مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے بھی پنجاب پولیس نے زبردست کام کیا۔ سخت گرمی کے موسم میں قربانی کے جانوروں کے لئے شیلٹر، پانی کا بندوبست کیا گیا۔ شہریوں اور بیوپاریوں کے لئے ٹھنڈے پانی کے انتظامات بھی ہر منڈی میں کئے گئے۔ سُتھرا پنجاب، لائیوسٹاک، ہیلتھ اور دیگر متعلقہ محکموں کے کیمپ ہر منڈی میں لگائے گئے۔ یہ تو عید سے پہلے کے انتظامات تھے۔ عیدالاضحی کے لئے صفائی آپریشن چاند رات سے شروع کر دیا گیا تھا۔ نماز عید سے پہلے پنجاب کی 65 ہزار مساجد اور عیدگاہوں کی صفائی کی گئی۔ اس بار قبرستانوں کو خصوصی طور پر صاف کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر وزیر بلدیات ذیشان رفیق تینوں روز فیلڈ میں متحرک رہے۔ انہوں نے عید کے پہلے روز پہلے لاہور کے مختلف علاقوں کے طوفانی دورے گئے بعدازاں وہ جڑانوالہ، ضلع فیصل اور پھر ملتان گئے۔ عید کے دوسرے روز ذیشان رفیق نے یکے بعد دیگرے پانچ اضلاع کا دورہ کر کے عیدالاضحٰی کے لئے انتظامات کا معائنہ کیا۔ ان شہروں میں وہاڑی، بوریوالہ، میاں چنوں، چیچہ وطنی، ساہیوال، اوکاڑہ اور پتوکی شامل ہیں۔سخت گرمی کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر وزیراعلی کے مشیر ذیشان ملک، ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، کمشنر لاہور مریم خان، ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز، ڈائریکٹر جنرل سُتھرا پنجاب بابر صاحب دین اور وزیراعلی کے فوکل پرسن برائے سُتھرا پنجاب عاصم محمود دورے بھی موجود تھے۔ انہوں نے مغلپورہ، جی ٹی روڈ، اندرون لاہور، مال روڈ، نشتر ٹائون اور آشیانہ سکیم کے علاقوں اور ویسٹ کولیکشن پوائنٹس کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر اور مشیر نے فیلڈ سٹاف سے ملاقات کی اور ان میں عیدی اور گفٹس تقسیم کئے۔ انہوں نے اندرون شہر کے مکینوں اور دکانداروں سے فیڈ بیک بھی لیا۔ شہریوں نے صفائی کے انتظامات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قربانی کے جانور ذبح کرتے ہی سُتھرا پنجاب والے الائشیں اٹھانے آجاتے ہیں۔ امسال پہلے سے بھی بہتر انتظامات کئے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر اور انتظامی افسران نے بھی صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سُتھرا پنجاب کو شاباش دی۔لبرٹی چوک لاہور اور دیگر شہروں کے دورے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کی زیر نگرانی پنجاب بھر میں عید آپریشن نان سٹاپ جاری رہا۔ سُتھرا پنجاب کے ہیروز نے چلچلاتی دھوپ میں بھی خندہ پیشانی کے ساتھ کام کیا۔ پنجاب بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں متحرک رہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے لئے ہر یونین کونسل کی سطح پر صفائی پلان بنایا گیا۔ مانیٹرنگ کے لئے سیف سٹیز کے کیمروں سے بھی مدد لی گئی۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ قربان گاہوں اور سڑکوں کو چونے، فینائل اور عرق گلاب کے ساتھ دھونے سے تعفن پیدا نہیں ہوا۔ وزیراعلی مریم نواز خود لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ حاصل کرتی رہیں۔ شہریوں کے تعاون کے بغیر اہداف حاصل کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ "سُتھرا پنجاب” سے شہریوں کو صحتمند اور صاف ماحول فراہم کرنے میں نمایاں کامیابی ملی۔ پنجاب میں صفائی کا معیار پورے پاکستان کیلئے مثال بن چکا ہے۔ دیگر صوبے بھی ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیابی کا اعتراف کر رہے ہیں۔ پتوکی میں سُتھرا پنجاب کے ورکرز نے صوبائی وزیر کا استقبال گلپاشی کے ساتھ کیا تو ذیشان رفیق نے بھی ان پر پتیاں پھینک کر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

صفائی آپریشن کی اختتامی تقریب لبرٹی چوک لاہور میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور وزیراعلی کے مشیر ذیشان ملک تھے جبکہ سیکرٹری بلدیات شکیل احمد، کمشنر لاہور مریم خان، ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز، ڈی جی سُتھرا پنجاب بابر صاحب دین، فوکل پرسن ستھرا پنجاب عاصم محمود نے بھی شرکت کی۔ صوبائی وزیر اور مشیر سُتھرا پنجاب کے ورکرز کے ساتھ گھل مل گئے اور ان کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے اس موقع پر میڈیا کو عید آپریشن پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعلی مریم نواز کی جانب سے عیدالاضحٰی پر ستھرا پنجاب کے ورکرز کے لئے 10، 10 ہزار روپے فی کس انعام کا اعلان کیا۔ انہوں نے صفائی کے انتظامات میں شہریوں کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ سُتھرا پنجاب کے ہیروز کا شکرگزار ہوں جنہوں نے دن رات محنت اور لگن سے کام کیا۔ شدید گرمی میں سُتھرا پنجاب کی پوری ٹیم اور انتظامی افسران مسلسل متحرک رہے۔ وزیر بلدیات نے بتایا کہ وزیراعلی مریم نواز نے شہریوں کی سہولت کیلئے عید پر اضافی وسائل فراہم کئے۔ صوبائی وزیر نے تمام کمشنرز، ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنرز اور ماتحت عملے کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس بار تاریخی انتظامات کئے گئے۔ میڈیا نے انتہائی مثبت کردار ادا کیا۔ ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ مریم نواز کے سُتھرا پنجاب نے کمال کر دیا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی کے حکم پر میں نے عید سے پہلے اور عید کے دوران مختلف شہروں کے دورے کئے۔ پنجاب بھر میں تین روز کے دوران 3 لاکھ 60 ہزار ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں۔ ایک لاکھ 84 ہزار ورکرز اور 60 ہزار گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔ پنجاب بھر میں گاڑیوں نے آلائشیں اٹھانے کیلئے 60 لاکھ کلومیٹر کا سفر کیا۔ عید کے دوران عوامی شکایات پر چند منٹس کے اندر ایکشن لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز نے لمحہ بہ لمحہ عید آپریشن کی نگرانی کی اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ تعفن سے بچنے کیلئے عرق گلاب، فینائل اور چونے کا استعمال کیا گیا۔ میں نے جس شہر میں بھی شہریوں سے بات کی انہوں نے انتظامات کی تعریف کی۔ یہ کامیابی وزیراعلی مریم نواز کی حکومت کی گڈ گورننس کا واضح ثبوت ہے۔ سُتھرا پنجاب کا پنجاب حکومت کی نیک نامی کا سبب بننا ہمارے لئے اعزاز ہے۔ آلائشیں ڈمپ کرنے کے لئے قریب ترین علاقوں میں گڑھے بنائے گئے۔ صفائی کے باعث ایسے لگتا ہے جیسے عید قربان تھی ہی نہیں۔ ہر جگہ ورکرز نے باعزت روزگار ملنے پر وزیراعلی مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سُتھرا پنجاب کے ہیروز نے بہترین کام کیا ہے، سب کو ہمارا سلام۔ پنجاب میں الائشوں کی ممنوعہ مقامات پر صرف 200 خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ جس پر ایکشن لیا گیا۔ اگر سکیورٹی انتظامات کی بات کریں تو سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، ڈی پی اوز، ٹریفک افسران سمیت سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہے۔ سیف سٹیز اتھارٹی نے مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس کے ذریعے لاہور سمیت صوبہ بھر کو آلائشوں سے پاک، صاف ستھرا رکھنے میں معاونت فراہم کی۔ موثر پٹرولنگ، مانیٹرنگ، مربوط سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے عیدالاضحٰی پُرامن گزری۔ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں بھی کی گئیں۔ غیر قانونی طور پر کھالیں اکٹھی کرنے کے جرم میں 19 افراد گرفتار ہوئے۔ اسی طرح صوبہ بھر سے ون ویلنگ میں ملوث 16 قانون شکن گرفتار کر کے 12 مقدمات درج کئے گئے۔ ہوائی فائرنگ میں ملوث 5 قانون شکن گرفتار ہوئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 75 ملزمان گرفتار جبکہ 73 مقدمات درج کئے گئے۔عیدالاضحٰی سے پہلے وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری اور وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو انتظامات پر بریفنگ دی جبکہ عید آپریشن کی کلوزنگ کے بعد سنئیر وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کر کے تفصیلات بتائیں۔سچ تو یہ ہے کہ پنجاب کا مقابلہ یا موازنہ کسی دوسرے صوبے سے نہیں بلکہ آپنے آپ سے ہے۔ پنجاب میں خدمت کا ریکارڈ خود پنجاب ہی بہتر بناتا ہے۔ جیسا کہ عیدالاضحٰی پر نظر آیا۔ پنجاب حکومت اس بات پر غور کر رہی ہے کہ آئندہ ہر علاقے میں قربان گاہوں کا انتظام کیا جائے تاکہ جگہ جگہ صفائی کا بندوبست کرنے کی بجائے ایک ہی مقام سے گندگی اٹھائی جائے۔ یوں کہہ لیں کہ سُتھرا پنجاب پروگرام میں روز بروز نکھار آرہا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف عوام کی سہولت کے لئے دلیرانہ فیصلے کرنے سے زرا سا بھی نہیں ہچکچاتیں۔ یہ انہی کی زیرک قیادت ہے جس نے پاکستان بلکہ دنیا میں پنجاب کی ایک نئی پہچان بنائی۔ وزیراعلی مریم نواز اور ان کی پوری ٹیم کو سلام۔

جواب دیں

Back to top button