اب شہری کرپشن، مالی بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق اپنی شکایات براہِ راست وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تک پہنچا سکیں گے۔خصوصی شکایتی نمبر: 0919222451
اس کے علاوہ زمونگ کور اور پناہ گاہوں میں مقیم افراد کے لیے بھی خصوصی شکایتی ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے تاکہ معاشرے کے ہر طبقے کو انصاف اور رسائی فراہم کی جا سکے۔افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں قائم کمپلینٹ سیل کا دورہ کیا، شہریوں سے براہِ راست رابطہ کیا اور ان کی شکایات سنیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ان کی ہر جائز شکایت کا ازالہ کیا جائے گا۔ انتظامی یا مالی بے ضابطگی کی نشاندہی کرنے والا ہر شہری وزیراعلیٰ کو اپنے ساتھ کھڑا پائے گا۔ عوام اپنی شکایات بلا جھجھک درج کرائیں، حکومت ان پر فوری کارروائی کو یقینی بنائے گی۔ آج ہم اپنے وعدے کا عملی ثبوت عوام کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔ چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ شہری واٹس ایپ، ای میل، فیس بک اور ایکس (X) کے ذریعے بھی اپنی شکایات درج کرا سکیں گے۔ موبائل فون رکھنے والا ہر شہری اپنی شکایت براہِ راست درج کرا سکے گا۔ عوامی شکایات کی نگرانی میں خود کروں گا اور ان کے بروقت ازالے کو یقینی بناؤں گا۔ عوام کے احساسِ محرومی کو نہ کمزور ہونے دیں گے اور نہ کسی کو زیادتی کی اجازت دیں گے۔ ہر شکایت کو اپنا ذاتی مسئلہ سمجھ کر حل کریں گے۔ عوام مایوس نہ ہوں، حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ہماری واحد ترجیح عوام کی فلاح و بہبود ہے۔ خیبرپختونخوا میں صرف وہی پالیسیاں نافذ ہوں گی جو عوام کے مفاد میں ہوں گی۔ صوبے کے مفاد اور عوامی اعتماد کو ہر فیصلے میں مقدم رکھا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کمپلینٹ سیل کے عملے کو ہدایت کی کہ شکایت گزاروں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنائیں۔






