صوبے میں ٹیکس کلچر کا فروغ اور کاروباری طبقے کا اعتماد۔۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے ڈرائی کلینرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے ڈرائی کلیننگ انڈسٹری کو درپیش ٹیکس اور کاروباری مسائل سے آگاہ کیا۔ مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے ایسوسی ایشن نمائندگان نے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ اس موقع پر چیئرمین پی آر اے نے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے پر زور دیا۔ معظم اقبال سپرا کا کہنا تھا کہ ٹیکس نظام کو مزید آسان، شفاف اور کاروبار دوست بنانے کیلئے انڈسٹری کا تعاون ناگزیر ہے۔ کاروباری برادری اور پی آر اے کے درمیان مسلسل رابطے سے ابہام اور مسائل میں واضح کمی آئے گی۔ انڈسٹری میں بعض عناصر عوام سے وصول شدہ ٹیکسز میں خردبرد کرنے سے حکومتی خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ وفد ارکان نے چیئرمین پی آر اے کو ٹیکس ادائیگی اور قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ڈرائی کلینرز سیکٹر سے وابستہ غیر رجسٹرڈ کاروباروں کی جلد ہی آر اے سے رجسٹریشن کروائی جائے گی۔ بعد ازاں وفد نے مسائل کے حل میں دلچسپی لینے اور بامعنی مشاورت کرنے پر چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا۔
Read Next
1 دن ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ٹیکس ادائیگیوں کی مؤثر نگرانی کیلئے ڈیجیٹل سنٹرل مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا فیصلہ*
6 دن ago
*ٹیکس ادائیگی میں جعلسازی اور ڈیفالٹرز کے خلاف انفورسمنٹ کارروائیوں میں تیزی کا فیصلہ*
2 ہفتے ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی،لاہور کے 31 انفورسمنٹ افسران کے تبادلے*
2 ہفتے ago
*پہلی بار مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں 54 اعشاریہ 8 ارب روپے اکٹھے کر لیے گئے۔ ترجمان پی آر اے*
3 ہفتے ago






