کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (ایم سی) کے ترجمان اور پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے جماعت اسلامی کے اپوزیشن رہنما سیف الدین ایڈوکیٹ کی جانب سے پیر کو سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں ہونے والی ملاقات اور بعد ازاں پریس کانفرنس پر شدید تنقید کی ہے۔کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کو کھیل بنالیا ہے۔ روزانہ جماعت اسلامی کے رہنما کوئی نہ کوئی پریس کانفرنس پریس کانفرنس کھیل کر اپنی ڈیوٹی پوری کرتے ہیں۔ سیف الدین ایڈوکیٹ کی جانب سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی انتظامیہ پر لگائی گئی تنقید نہ صرف بے بنیاد ہے بلکہ حقیقت سے مکمل طور پر عاری ہے۔ کرم اللہ وقاصی نے واضح کیا کہ کراچی کی صفائی ستھرائی کے نظام میں ہونے والی بہتری اور اقدامات کے باوجود اپوزیشن رہنما مسلسل غلط فہمی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے رہنما رونے دھونے کے بجائے کام پر توجہ دیں، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں کراچی میں ہونیوالے ترقیاتی کاموں نے جماعت اسلامی کو دیوار سے لگادیا ہے،جماعت اسلامی کو کوئی کام نہیں ملا تو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو نشانے پر رکھ لیا ہے۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے تمام قانونی اور انتظامی اقدامات شفاف طریقے سے جاری ہیں۔ ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے زور دیا کہ ٹاؤن اور یونین کمیٹیزکو اختیارات منتقل کرنے کا عمل پہلے سے موجود قانون کے مطابق جاری ہے اور شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے اپوزیشن رہنما کے الزام کے جواب میں کہا کہ“ہم یہ کسی حد تک قابل فہم سمجھتے ہیں کہ سیف الدین ایڈوکیٹ اور ان کے ٹاؤن چیئرمین اپنے سیاسی ایجنڈے کے لیے منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں، لیکن اس میں کوئی حقیقت نہیں۔ ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ کراچی کے شہری ان بیجا الزامات کے پیچھے نہیں آئیں گے اور کراچی میٹروپولیٹن کارپویشن اپنی ذمہ داریوں کو پوری دیانتداری سے انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن رہنما کے احتجاج کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپویشن کسی بھی قانونی اور پرامن احتجاج کو ممکنہ تعاون کے ساتھ نمٹانے کے لیے تیار ہے، لیکن شہر میں بدامنی کی کوششیں کسی صورت قبول نہیں کی جائیں گی۔کرم اللہ وقاصی نے آخر میں کہا کہ میئر مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن مضبوط اور فعال انتظامیہ کے طور پر شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے اور اپوزیشن کی بے بنیاد تنقید سے شہر کے ترقیاتی منصوبوں میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہوگی۔
Read Next
15 گھنٹے ago
ترجمان میئر کراچی کابلدیاتی نظام کو مزید موثر، فعال اور عوام دوست بنانے کیلئے مجوزہ بل 2026 کے مسودے کا خیرمقدم
15 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت سٹی کونسل کے عام اجلاس کا انعقاد
15 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 78ویں برسی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری
2 دن ago
باغ کراچی میں پانچ ایکڑ پر ”لنگز آف کراچی“ اربن فاریسٹ کا افتتاح، 4500 سے زائد مقامی درخت لگائے گئے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
3 دن ago
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے کے ایم سی کے ترقیاتی اور اراضی ریکارڈ تک عوام کو آن لائن رسائی فراہم کرنے اور ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کا اعلان
Related Articles
میئر آفس میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،تحقیقات کے بعد تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
4 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا اسپنسر آئی اسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ، مریضوں سے ملاقات
5 دن ago
ضلع ملیر حسن پنہو گوٹھ میں اقلیتوں کیلئے 100 گھروں کی تقسیم، سولر سسٹم،200 سلائی مشینیں اور آر او پلانٹ منصوبے کا افتتاح
7 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایمپریس مارکیٹ میں ”کتابوں کا جہاں“ کے عنوان سے کتب میلے کا افتتاح کردیا
7 دن ago


